جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان سے مصر جانے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری

پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئی، مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی ہے۔سی اے اے کا…

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ہڑتال کرنے والے اساتذہ سے ملاقات کی۔ مسائل حل کرنے کی یقین دھانی پر اساتذہ نے ہڑتال ختم…

امتیاز شیخ کا نگراں حکومت پر تھرکول منصوبہ نظر انداز کرنے کا الزام

سابق صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے نگراں حکومت پر تھرکول منصوبہ نظر انداز کرنے کا الزام لگادیا۔کراچی سے جاری بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ تھرکول پاکستان کی انرجی لائف لائن ہے، نگراں حکومت تھرکول منصوبے کو نظر انداز کر رہی ہے۔انہوں…

کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کوآرڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈھر، تمام ڈپٹی کمشنرز، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور بی ایم جی کے نمائندوں نے شرکت …

لندن: نگراں وزیراعظم سے فنانشل مارکیٹ کے عہدیداروں کی ملاقات

لندن میں موجود نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے لندن کی کیپیٹل، فنانشل مارکیٹ کےعہدیداروں نے ملاقات کی۔برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں انویسٹمنٹ مواقع اور ان سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے بوہو…

پاکستان کی جوہری صلاحیت کے حصول کی وجہ بقا کو درپیش خطرہ تھا، ضمیر اکرم

پاکستان کے سابق سفیر ضمیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت کے حصول کے پیچھے علاقائی یا بین الاقوامی چودھراہٹ کا حصول نہیں بلکہ اس کی بقاء کو درپیش حقیقی خطرہ تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یورپین پریس کلب برسلز میں اپنی کتاب…

نواز شریف کی واپسی کیلئے مشاورت مکمل کرلی، اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کےلیے مشاورت مکمل کرلی گئی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں، ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے، پاکستان کو پھر سے…

ورلڈکپ 2023 : پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے مل گئے

کئی دنوں کی کشمکش اور غیر معمولی تاخیر کے بعد بلآخر بھارتی حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں۔بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کےلیے پاکستان اسکواڈ کے بھارتی ویزے مل گئے۔بھارتی حکومت سے کلیئرنس ملنے…

عالمی مالیاتی اداروں کی شکل میں پاکستان پر نئے آقا آ گئے ہیں، رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی شکل میں پاکستان پر نئے آقا آگئے ہیں۔اپنے بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مالیاتی سامراجوں نے معاہدے میں پہلے اپنی شرائط منوائیں، معاہدے میں ان کی شرائط نے پاکستان کی خود مختاری پر…

کراچی: پانی پینے کے بہانے ملزم تھانے سے فرار

کراچی کے ناظم آباد تھانے سے پانی پینے کے بہانے ملزم فرار ہوگیا، جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو موبائل فون چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے فرار ہوتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا…

قواعد و ضوابط توڑنے پر کرنسی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس معطل

اسٹیٹ بینک نے مقامی ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے، ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر اجازت نامہ معطل کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقامی ایکسچینج کمپنی، صدر دفتر، برانچوں، فرنچائزز کو…

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سپورٹ ڈیسک قائم کردی، جواد سہراب

وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی سپورٹ ڈیسک قائم کی گئی ہے، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو رہائشی پلاٹوں کی منتقلی، بلڈنگ پلانز کی منظوری سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں…

پی ٹی آئی کی 4 خواتین رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید سمیت 4 خواتین کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی چاروں خواتین رہنماؤں کو جناح ہاؤس پرحملے کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا…

امریکا میں بھی سکھ رہنماؤں کو بھارت سے خطرہ

کینیڈا میں خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد امریکا میں سرگرم سکھ رہنماؤں کو بھی بھارت سے خطرہ ہوگیا۔امریکی تحقیقاتی ادارے  ایف بی آئی نے سکھ رہنماؤں کو وارننگ جاری کردی۔ایف بی آئی نے جون میں کیلیفورنیا میں سرکردہ سکھوں کو…

ذہن سے یہ تصور نکال دیں کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا، چیف جسٹس

اسلام آ باد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا،کسی بھی کیس میں ایک تاریخ پر فریقین کو نوٹس جاری ہو گا ، اگلی سماعت میں دلائل پر فیصلہ…

روزانہ ایک ارب کا نقصان، گیس مہنگی کرنا ناگزیر ہوچکا ہے، نگراں وزیر توانائی

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ گیس کے شعبے میں روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، بہتری کے لیے گیس  مہنگی کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ پاور سیکٹر کے حوالے سے بریفنگ کے بعد…

ہمارا نیا پلان اور نئی بکنگ ویزوں سے مشروط ہے، ترجمان پی سی بی

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عمر فاروق نے کہا ہے کہ ویزوں میں غیر معمولی تاخیر کی گئی، ہمارا نیا پلان اور نئی بکنگ ویزوں کے اجراء سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کےلیے کلیئرنس اور ویزوں کےلیے غیر معمولی تاخیر کی گئی ہے، آئی سی…

پشاور میں ملتان سے زیادہ بجلی چوری کی جاتی ہے، سیکریٹری پاور ڈویژن

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملتان اور پشاور کی آبادی اور شرح خواندگی تقریباً برابر ہے لیکن پشاور میں ملتان سے زیادہ بجلی چوری کی جاتی ہے۔سوشل میڈیا پر اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ملتان میں…

ڈسکوز سمیت پاور ڈویژن کے 14 اداروں کی نجکاری چاہتے ہیں، نگراں وزیر توانائی

نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ڈسکوز سمیت پاور ڈویژن کے 14 اداروں کی نجکاری چاہتے ہیں، ورلڈ بینک سے بھی نجکاری سے متعلق بات ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اداروں کے لانگ ٹرم مینجمنٹ…

آئی پی پیز سے معاہدے کرنے والے قومی مجرم ہیں، معاہدے ختم کیے جائیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غلامی کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سے بجلی کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کی حکومت نے آئی پی پیز…