جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج آپریٹرز سے 52 کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج آپریٹرز کے خلاف کارروائیوں میں ملزمان سے 52 کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرلی۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی کرنسی ایکسچینج آپریٹرز کے خلاف کارروائیوں میں…

اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کروا دی۔ترجمان افغان وزارت خارجہ کے مطابق کابل میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی سے ملاقات کی۔وزیر…

ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، عراق سے آنے والے 6 مسافر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عراق سے آنے والے 6 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں امتیاز حسین، زمیر حسین، محمد عمران، اندلیپ حسنین، جلیل احمد اور جواد حسین شامل ہیں۔ایف آئی اے…

سویڈن، قرآن پاک کی بے حرمتی پر یورپین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف بیلجئم کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے یورپین پارلیمنٹ کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ لکسمبرگ اسکوائر پر ہونے والے اس مظاہرے میں پاکستانی، افغان اور بنگلہ دیشی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے…

روحیل نذیر پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا۔پاکستان شاہینز آسٹریلیا میں ہونے والے 6 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 30 جولائی سے شروع ہو گا۔پی سی بی نے وکٹ کیپر…

سائفر گم کرنے کی سزا 3 سال ہے: مصدق ملک

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سائفر گم کرنے کی سزا 3 سال ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سائفر صرف 2 یا 3 لوگوں کی نظروں سے گزرتا ہے،…

اعظم خان کے بعد مزید لوگ بھی بولیں گے: عبدالعلیم خان

استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اعظم خان کا بیان حقائق واضح کرنے کے لیے کافی ہے، اب مزید لوگ بھی بولیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ قوم کو گمراہ کرنے والوں کا پردہ چاک ہوا، ایک مرتبہ پھر…

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔ احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور…

کراچی میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کراچی میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل…

دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن اور ناقابلِ معافی ہیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن اور ناقابل معافی ہیں۔آصف علی زرداری نے خیبر میں تحصیل کمپاؤنڈ پر بم دھماکے کی مذمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے…

محرم الحرام: ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارتِ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت…

محرم الحرام: ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارتِ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت…

بجلی کے بل میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو فیس عائد ہوگی، وزارت خزانہ حکام

وزارتِ خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے حکام نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے پی…

راولپنڈی: کالعدم BLA ،TTP ،ISIS کے 4 دہشتگرد گرفتار

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں اجمل امین، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ شامل…

ہمارے ٹیکس کے پیسے پاکستان کی ترقی کیلئے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے ٹیکس کے پیسے پاکستان کی ترقی کے لیے ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پچھلے سال سندھ میں جب سیلاب آیا تھا تو سارے راستے متاثر ہو گئے تھے۔انہوں…

پی ڈی ایم کا سائفر پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سائفر کے معاملے پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ سائفر اپوزیشن کے نہیں، پاکستان کے خلاف سازش تھی۔…

مکہ تا مدینہ حرمین ٹرین میں خرابی، انتظامیہ کی معذرت، معاوضہ دینے کا اعلان

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان چلنے والی حرمین ٹرین میں فنی خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے ٹرین کو روکنا پڑ گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق حرمین ٹرین کے مسافروں کو 5 گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ…

سندھ اسمبلی: بلدیاتی اداروں، سربراہوں کو بااختیار بنانے کا بل پیش

بلدیاتی اداروں اور سربراہوں کو با اختیار بنانے کا بل سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔وزیرِ پارلیمانی امور مکیش چاؤلہ نے بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا۔بل کے متن کے مطابق سندھ بھر کے میئرز اور چیئرمین، متعلقہ ڈویژن اور اضلاع میں ڈیولپمنٹ…

سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام کا آغاز ہو گا: سعد رفیق

وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔یہ بات وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بارشوں سے بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے،…

پاکستان نےگال ٹیسٹ میں سری لنکا کو ہرا دیا

پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 50 اور آغا سلمان نے…