قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف قرارداد منظور، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا خیرمقدم
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف قرارداد منظوری کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل نے اسلامی اور دیگر عقائد کے اربوں لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔اقوام…
ایک ارب ڈالرز کی فراہمی پر وزیراعظم کا اماراتی صدر شیخ محمد سے اظہار تشکر
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ارب ڈالرز کی فراہمی پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید سے اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کی فراہمی پر ہم اپنے بھائی محمد بن زاید کے مشکور ہیں۔انکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات…
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
حکومت نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جرمنی میں سفیر ڈاکٹر محمد فیصل برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فیصل رواں ماہ کے آخر تک…
ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد ہلاک، شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی
شمالی بلوچستان ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے اندر گھسنے کی کوشش کی…
بھارت میں شدید بارش، دریائے جمنا میں پانی کی سطح کا 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بھارت میں شدید بارشوں سے دریائے جمنا میں پانی کی سطح کا 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔نئی دلی سے بھارتی واٹر کمیشن کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دریائے جمنا میں پانی کی سطح 207.72 میٹر کی بلندی پر پہنچ چکی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی واٹر…
حسن علی سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ کی کارکردگی سے مطمئن
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سری لنکن ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔سری لنکا کرکٹ پریزیڈنٹ الیون کے خلاف 2 روزہ وارم اپ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ وارم اپ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن…
ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی ،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہےکہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی، الیکشن جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے…
22 فیصد شرح سود کاروبار کے لیے تباہ کن ہے ، وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت شرح سود 22 فیصد ہے جو کاروبار کے لیے تباہ کن ہے، وقت آئے گا پالیسی ریٹ کم ہوں گے، آپ سب پاکستان کے سفیر ہیں، فارما انڈسٹری کا ملکی ترقی میں اہم کردا ر…
امارات نے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروادیے
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروا دیے گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو جمع…
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلیے 3 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دیدی
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری دیدی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی…
میں کے پی کا پہلا وزیر ہوں گا جسے ایماندری اور محنت کی وجہ سے ہٹایا جائے گا، عدنان جلیل
عوامی نشینل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ میں شامل اپنے وزیر صنعت عدنان جلیل کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے عدنان جلیل کا کہنا ہے کہ میں صوبے کا پہلا وزیر ہوں گا جسے ایماندری اور محنت کی وجہ سے ہٹایا جائے…
آئی ایم ایف بورڈ منظوری سے قبل پی ایس ایکس کا مثبت رجحان برقرار
آئی ایم ایف بورڈ منظوری سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا مثبت رجحان کاروباری دن میں برقرار رہا۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 359 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 514 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 381 پوائنٹس کے بینڈ…
کراچی: ڈیفنس بنگلے میں بنائی گئی جعلی شراب فیکٹری پکڑی گئی
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے بنگلے میں بنائی گئی جعلی شراب کی فیکٹری پکڑی گئی۔ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے آفیسر خواجہ وسیم نے پریس کانفرنس میں جعلی شراب کی فیکٹری برآمد ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ کورنگی کریک سے گرفتار ملزم…
کے پی: نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گونر کو موصول
خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گونر کو موصول ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان جلیل کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مطالبے پر نگراں کابینہ سے ہٹایا جا رہا ہے، عدنان جلیل کی جگہ مشیر کھیل مطیع…
سندھو تہذیب 7 ہزار سال سے زیادہ پرانی ہے، وزیر ثقافت سندھ سردار شاہ
کراچی میں محکمہ آرکائیوز کے زیر اہتمام انڈس سویلائزیشن پر کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھو تہذیب 7 ہزار سال…
متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیے، اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیے ہیں۔اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یو اے ای نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر منتقل کردیے ہیں، یو اے ای نے اسٹیٹ بینک کے…
کشمیر پریمئیر لیگ کھیلوں کا بڑا میلہ ہے، چوہدری لطیف اکبر
اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کھیلوں کا بڑا میلہ ہے۔مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری لطیف نے کہا کہ کے پی ایل سے کشمیر کا مثبت امیج دنیا کے سامنے آیا۔اس موقع پر چوہدری شہزاد…
صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کی ضمانت کے باوجود آج بھی رہائی نہ ہوسکی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت کے باوجود آج بھی رہائی نہیں ہوسکی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے کے باعث آج پرویز الہٰی کی رہائی ممکن نہیں، پرویز الہٰی کی…
پرویز خٹک کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی
پرویز خٹک کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک 7 دن میں اس تاثر…
ایک بہترین کتاب کی اہمیت کبھی ختم نہیں ہوتی، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک بہترین کتاب کی اہمیت کبھی ختم نہیں ہوتی ہے۔کراچی میں محکمہ آرکائیوز کے زیر اہتمام انڈس سولائزیشن پر کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اپنے خطاب…