بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ بحال، چیئرمین پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع ختم کیے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا…
بلے کے نشان سے متعلق ہمارے موقف پر بحث ہی نہیں ہوئی، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق ہمارے موقف پر بحث نہیں ہوئی۔جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان بلا بحال کردیا تھا،…
تحریک انصاف شفاف الیکشن کروالیتی تو مشکل نہ ہوتی، احمد بلال
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے صدر احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹراپارٹی الیکشن جلدی میں کروائے، پی ٹی آئی شفاف الیکشن کروا لیتی تو مشکل نہ ہوتی۔پشاور ہائی کورٹ…
دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز کا جواب جمع کروا دیا
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز کا جواب جمع کروا دیا۔دانیال عزیز نے 3 صفحات پر مبنی جواب پارٹی حکام کو جمع کروایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔ن لیگی رہنما نے جواب میں موقف…
چوہدری پرویز الہٰی کا تھیلیم اسکین ٹیسٹ نارمل آگیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اسپتال سے واپس جیل منتقل کردیا گیا۔پولیس پرویز الہٰی کو طبی معائنے کے بعد کارڈیالوجی اسپتال سے لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب…
ملک میں آج فی تولہ سونا 1300 روپے سستا ہوگیا
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا دام ایک ہزار 115 روپے کم ہو کر ایک لاکھ…
باجوڑ: جے یو آئی رہنما کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما خیراللّٰہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ کا کہنا ہے کہ برکمر میں جے یو اۤئی رہنما خیر اللّٰہ کی گاڑی کےقریب ریموٹ…
پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا تحریری فیصلہ
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمشین وکیل نے اعتراض…
قومی ادارہ صحت کا کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری
قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔ این آئی ایچ کے مطابق ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔ نئے کووڈ 19 ویریئنٹ کے نتیجے میں…
ایران: کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے، 50 سے زائد افراد جاں بحق
ایران کے شہر کرمان میں دو دھماکوں سے 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مقبرے کے نزدیک ہوئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مقبرے کی جانب جانے والی سڑک پر رکھے گئے گیس سلنڈرز میں…
اسرائیل کا ’ڈراؤنا خواب‘ اور لبنان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے حماس کے رہنما صالح العاروری کون…
اسرائیل کا ’ڈراؤنا خواب‘ اور لبنان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے حماس کے رہنما صالح العاروری کون تھے؟،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA2 گھنٹے قبلبیروت میں حماس کے اہم رہنما کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد اسرائیل نے کہا ہے کہ یہ حملہ حماس پر…
اسلام آباد میں دھند، مزید 20 پروازیں منسوخ
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں دھند کے باعث مزید آج بھی 20 پروازیں منسوخ ہو گئیں جس کے بعد کل سے آج تک تعداد 50 ہو گئی۔اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن درہم برہم ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہو گیا ہے۔اسلام آباد سے جدہ…
پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا میں تیز ترین ٹیسٹ بیٹنگ
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں اپنی تیز ترین ٹیسٹ بیٹنگ کی ہے۔سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں 77.1 اوورز میں 313 رنز بنائے اور اس کا رن ریٹ 4.05 رہا۔پاکستان ٹیم کی پہلی بار آسٹریلیا میں بیٹنگ اوسط 4 رنز فی اوور سے زائد…
ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن، ڈی آر او، آر اوز سے جواب طلب
الیکشن ٹریبونلز نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن، ڈی آر او اور آر اوز سے جواب طلب کر لیا۔این اے 214 سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ محمود قریشی کی اپیل پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔این اے 214 سے زین قریشی کی اپیل پر بھی…
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے کون سے حکم کی توہین کی؟ ثبوت تو دیں: چیف جسٹس
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے کون سے حکم کی توہین کی؟ توہین عدالت کی درخواست دی، اب ثبوت تو دیں۔سپریم کورٹ میں لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس…
الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو غیر قانونی حکم دیا: قاضی انور ایڈووکیٹ
پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو غیر قانونی حکم دیا۔پشاور میں پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ نے میڈیا کے سامنے اظہارِ خیال کیا۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے بلےکا نشان واپس لیا گیا،…
آگ لگنے والے جاپانی مسافر طیارے کے اندر کی ویڈیو سامنے آگئی
آتشزدگی کی لپیٹ میں آنے والے جاپانی ایئر لائن کے مسافر طیارے کے اندر کی ویڈیو سامنے آگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ٹوکیو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والے مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا…
بھارتی ڈیلیوری بوائے گھوڑے پر فوڈ ڈیلیور کرنے پر مجبور کیوں ہوا ؟
بھارت سے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ڈیلیوری بوائے گھوڑے پر فوڈ ڈیلیور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو حیدرآباد کی ہے جہاں آج کل پیٹرول کی سخت قلت کے سبب عوام پریشان…
شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ
شمالی وزیرستان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں، بُلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔اس حوالے سے تفتیشی اداروں نے تحقیقات کا آغاز…
مشہور ڈیزائنر عاصم جوفا کی بیٹی کا انتقال ہوگیا
معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی سب سے چھوٹی بیٹی کا انتقال ہوگیا۔عاصم جوفا نے خود اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اس افسوس ناک خبر کی اطلاع دی۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری سب سے چھوٹی بیٹی عائرہ عاصم اسپتال میں داخل رہنے کے چند…