ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف…
امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اوکالا کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد شاپنگ مال میں بھگدڑ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ تھا،…
کراچی: کینٹ اسٹیشن پر بیگ سے بم برآمد، ناکارہ بنادیا گیا
کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر بیگ سے بم برآمد ہوا، جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے بیگ میں آئی ای ڈی ڈیوائس موجود تھی، بم کو دو کنٹرول بلاسٹ کے ذریعے ناکارہ بنایا گیا۔پولیس کا…
عوام دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار رہیں، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی لنکس سے متعلق خبردار کردیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جارہے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق فشنگ لنکس عوام کو دھوکہ دینے کے لئے…
بھارتی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ
بھارت کے مغربی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔برطانوی میری ٹائم کمپنی کے مطابق جہاز پر ڈرون حملہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے میں ہوا، ڈرون حملے کے بعد جہاز پر آگ لگ گئی تاہم…
برسلز: سفارتخانہ پاکستان میں پاکستانی مسیحی کمیونٹی کیلئے کرسمس تقریب
سفارت خانہ پاکستان برسلز کی جانب سے بیلجیئم میں مقیم پاکستانی مسیحی کمیونٹی کیلئے کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے…
مریم نواز نے 2 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور این اے 120 کے ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔عام اتنخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی…
ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈاپور، ان کے بھائی، والد اور اہلیہ کے کاغذات نامزدگی جمع
ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور ان کے بھائی فیصل امین، والد امین اللّٰہ اور اہلیہ شہناز علی امین کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے کاغذات نامزدگی جمع کروا…
مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا
مانچسٹر سٹی نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا۔ فائنل میں برازیلین کلب فلومینیز کو چار۔صفر سے آؤٹ کلاس کرکے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔جدہ کے کنگ عبداللّٰہ اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے فائنل کے پہلے ہی منٹ میں مانچسٹر سٹی کے جولیان الواریز نے…
پریذیڈینٹ ٹرافی: سوئی ناردرن اور واپڈا نے اننگز کا ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا
کراچی میں جاری پریذیڈینٹ ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے روز سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور واپڈا نے اننگز کا ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا۔ایس این جی پی ایل نے پی ٹی وی کے خلاف 424 کی اننگز کھیلی، واپڈا نے ہائر…
پاکستان اور وکٹوریہ الیون کا پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا
میلبرن ٹیسٹ سے قبل ہونے والا پاکستان اور وکٹوریہ الیون کے درمیان پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا۔ 2 روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن وکٹوریہ الیون نے 4 وکٹ پر 272 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔شاہین آفریدی، حسن علی، میر حمزہ اور ساجد خآن نے ایک ایک وکٹ…
کراچی: اے این پی کارنر میٹنگ پر بم حملہ کیس کا فیصلہ 10 سال بعد سنا دیا گیا
کراچی کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عدم شواہد پر ملزم سمیع اللّٰہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔26 اپریل 2013 میں عوامی نیشنل پارٹی کی…
ذکاء اشرف نے دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ذکا اشرف کو آج رات باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن روانہ ہونا تھا۔ذرائع کے کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کی آسٹریلیا جانے کی نئی…
رونالڈو نے 2023 کا اپنا51واں گول اسکور کر لیا
سعودی پرو لیگ میں النصر نے الاتفاق کو شکست دے دی، رونالڈو نے 2023 کا اپنا51واں گول اسکور کیا۔پوائنٹس ٹیبل پر الہلال کا پہلا اور النصر کا دوسرا نمبر ہے، سعودی پرو لیگ میں النصر کے کھلاڑی الاتفاق کےخلاف میچ میں چھائے رہے، 43ویں منٹ میں…
حکومت نے پی سی بی کو میڈیا رائٹس فروخت کرنے سے روک دیا
حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو صرف روز مرہ کے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈیا رائٹس کی فروخت اور دیگر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینے کا کہہ دیا گیا ہے۔حکومت نے پی سی بی کو میڈیا رائٹس کی فروخت سے روک دیا ہے جبکہ ہر بڑے…
ٹیم مینجمنٹ کے 4 عہدیداروں کے انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے منسلک ہونے کا انکشاف
پلئیرز مینجمنٹ فرم انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے چار افراد منسلک ہیں، سایا گروپ کی طرح آئی سی اے بھی پلئیرز کو مینج کرتی ہے۔بولنگ کوچ عمر گل، سعید اجمل، بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور اسٹرنتھ کوچ ڈریک سائمن بھی اس…
خواجہ آصف کا عثمان ڈار کی والدہ کے الزام پر تحقیقات کا مطالبہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کے الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ معزز جج کے کل کے عدالتی ریمارکس میڈیا نے رپورٹ کیے، انصاف کا تقاضا ہے کہ سیالکوٹ…
بدین: ٹرک کی ٹکر سے گاڑی سوار 4 افراد جاں بحق
بدین میں ٹرک کی ٹکر سے گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ اسکیپ موری کے قریب کھوسکی بدین روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔حادثے میں 38 سالہ اعجاز خاصخیلی، 28 سالہ فتح محمد،…
غزہ میں مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے، ہلاک فوجیوں کی تعداد 477 ہوگئی
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ہاتھوں غزہ میں مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی جنگ سے ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 144 ہو گئی، 7 اکتوبر سے اب تک حماس کے ہاتھوں 477 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ویڈیو…
کراچی: ٹرین سے بم ملنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج
کراچی میں گزشتہ روز ٹرین سے بم ملنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ گزشتہ رات ٹرین سے بم ملنے کا مقدمہ ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں مدعی مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شعیب رضا کا کہنا ہے…