کراچی: لائنز ایریا میں گیس کی فراہمی کئی ماہ سے بند
کراچی میں لائنز ایریا میں کئی مہینوں سے گیس کی فراہمی بند ہے۔ شہری صبح کے اوقات میں ہوٹلوں سے ناشتہ لینے پر مجبور ہیں۔گیس بندش سے شہری سلینڈر استعمال کر رہے ہیں ، جس سے اخراجات ناقابل برداشت ہوگئے ہیں۔لائنز ایریا کے رہائشیوں کی مشکلات…
ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی ایک سال بعد تحقیقات مکمل
ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی ایک سال بعد تحقیقات مکمل ہوگئی۔دستاویز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بریک ڈاؤن کی ذمہ داری 4 جونئیر افسران پر ڈال دی گئی۔ 2 ڈپٹی منیجر، ایک شفٹ انچارج اور ایک منیجر پاور کنٹرول سینٹر بریک…
کچے کے ڈاکوؤں نے 12 گھنٹے میں 10 افراد اغوا کرلیے
کندھ کوٹ اور کشمور میں کچے کے ڈاکووں نے 12 گھنٹے میں 10 افراد اغوا کرلیے۔ گزشتہ شب انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں سے لوٹ مار کے بعد 9 افراد اغوا کرلیے تھے۔ آج مزید ایک شخص کو اغوا کیا گیا۔ مغوی کے ورثا نے کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے…
جمال رئیسانی کا کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کروانے کا مطالبہ
سابق وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی نے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کروانے کا مطالبہ کردیا۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمال رئیسانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گزارش ہے کہ چند پی ایس…
گلگت: گندم کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی میں کمی کیخلاف علامتی دھرنا
گندم کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی میں کمی کے خلاف گلگت میں چھٹے روز بھی علامتی دھرنا دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز دفعہ 144 نافذ کر کے دھرنے کا مقام آج ہی سیل کیا تھا، جس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین دھرنے کے مقام گڑھی باغ…
کراچی: پاکستان ہندو کونسل کے تحت 122 جوڑوں کی اجتماعی شادی
پاکستان ہندو کونسل کے تحت کراچی ریلوے گراؤنڈ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر 122جوڑوں کی شادی ہوئی۔ سربراہ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی ہے 15 سو سے زائد جوڑوں کی شادیاں…
راولپنڈی کو اُجرتی قاتلوں اور قبضہ گروپوں کے حوالے نہیں کروں گا، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کو اُجرتی قاتلوں اور قبضہ گروپوں کے حوالے نہیں کروں گا۔ لال حویلی میں عوامی مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے شیخ رشید نے خطاب کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ خوشخبری دیتا…
’ایک چارج میں 1200 کلومیٹر‘: ٹویوٹا کا حیرت انگیز دعویٰ کیا الیکٹرک کار کی بیٹری کا مسئلہ حل کر دے…
’ایک چارج میں 1200 کلومیٹر‘: ٹویوٹا کا حیرت انگیز دعویٰ کیا الیکٹرک کار کی بیٹری کا مسئلہ حل کر دے گا؟،تصویر کا ذریعہGetty Imagesایک گھنٹہ قبلگذشتہ برس اکتوبر میں کار بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ٹویوٹا کے ایک اعلان نے سب کو حیران کر…
موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں آئی جی سلطان خواجہ کیلئے الوداعی تقریب
موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں آئی جی سلطان خواجہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلطان خواجہ نے موٹروے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں نمایاں کردار ادا…
6 پاکستانی کرکٹرز آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جبکہ 9 پاکستان روانہ ہونگے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی کل آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جبکہ 9 کھلاڑی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان شاہین آفریدی، بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال اور وسیم جونیئر کل نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔پاکستان ٹیسٹ…
مولانا فضل الرحمٰن افغانستان روانہ
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن افغانستان روانہ ہوگئے۔مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی روانہ ہوا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن افغان حکومت کی خصوصی دعوت…
ٹھٹہ: انتقال کر جانیوالے پرائمری ٹیچر کی الیکشن میں ڈیوٹی لگا دی گئی
ٹھٹہ میں کچھ عرصے قبل انتقال کر جانے والے پرائمری ٹیچر کی الیکشن میں ڈیوٹی لگا دی گئی۔الیکشن ٹریننگ میں غیر حاضر رہنے پر متوفی ٹیچر عمر شیخ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ کراچی ٹرانسفر ہونے والے سینئر ٹیچر عمر جوکھیو کو بھی ٹریننگ میں نہ…
بلاول کی آمد سے قبل کارکنان اسٹیج پر جانے کیلئے لڑ پڑے
لاہور میں پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام نرسری اسٹاپ ٹاؤن شپ میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو کی آمد سے پہلے ہی کارکنان اسٹیج پر جانے کے معاملے پر لڑ پڑےبعدازاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی پی 162میں انتخابی دفتر…
بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 2 افراد میں کورونا کی تشخیص
بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز قمبر شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ مسافر جو کہ شارجہ سے کراچی پہنچا تھا اور دوسرا مسافر مظفر گڑھ کا 27 سالہ…
جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگوں کو گھر میں گھس کر مارینگے: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے۔لاہور میں الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور کسی بزنس مین کا ہے، نہ…
سابق حکمراں عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں: لیاقت بلوچ
چیئرمین الیکشن سیل جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا واضح مؤقف ہے کہ 8 فروری کو انتخابات ہونے چاہئیں، سابق حکمراں عوام کا سامنا کرنے سےخوفزدہ نظر آرہے ہیں۔چیئرمین الیکشن سیل جماعت ِاسلامی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت…
سیکریٹری کے استعفے پر الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آ گیا
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے استعفے پر الیکشن کمیشن کا بیان سامنے آ گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں، وہ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ عمر حمید…
فیصل آباد انتظامیہ کو پولنگ کیلئے سیکیورٹی نفری کی کمی کاسامنا
فیصل آباد میں عام آئندہ انتخابات کے دوران انتظامیہ کو پولنگ ڈے پر سیکیورٹی کے لیے نفری کی کمی کا سامنا ہے۔پولیس حکام نے سیکیورٹی پلان کے لیے مطلوبہ نفری کی کمی کے بارے میں ڈویژنل انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔پولیس حکّام کے مطابق فیصل…
افواہوں پر دھیان نہ دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں، مرتضیٰ سولنگی
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں۔اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عمر حمید کی مکمل اور جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ…
حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، الیکشن التوا کی سینیٹ قرار داد ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ…