جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکا، نیویارک میں یہودیوں کا غزہ کے حق میں مظاہرہ

امریکا کے شہر نیویارک میں یہودیوں کی جانب سے غزہ کے حق میں مظاہرہ  کیا گیا، کئی یہودی غزہ پر بمباری اور فاسفورس حملے پر آبدیدہ ہوگئے۔مظاہرین نے کہا کہ غزہ کے عام شہریوں پر حملے توریت کی تعلیمات کے خلاف ہیں، غزہ میں عام شہریوں پر حملے…

بھارتی میڈیا کی پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر کے بیان پر تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان پر بھارتی میڈیا نے تنقید، تبصرے اور واویلا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے برے طریقے سے رونا شروع کردیا، انہوں نے شکست کے بعد…

حماس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے نہیں لڑ رہی، امریکی صدر

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اتوار کو فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے نہیں لڑ رہی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر…

پاکستان اور بھارت اعصاب شکن مقابلے میں آج آمنے سامنے ہوں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔ گرین شرٹس جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، 1 لاکھ 30 ہزار…

سعودیہ نے غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا مسترد کردیا

سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی کو رکوانے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔سعودیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے شہریوں کو فوری…

انڈونیشیا کا طیارہ اڑھائی مہینے سے کراچی میں مرمت کا منتظر

انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے دو طیاروں کو واپس لانے کیلئے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جبکہ کراچی میں موجود انڈونیشیا کا طیارہ ڈھائی ماہ سے مرمت کا منتظر ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ ہینگر میں موجود انڈونیشیا کے طیارے کیلئے بیرون…

حمزہ پوسف کی ساس کا انتہائی جذباتی ویڈیو پیغام

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی غزہ میں موجود ساس نے انتہائی جذباتی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ شاید ان کی آخری ویڈیو ہو. برٹش پاکستانی رہنما کی ساس نے کہا کہ جہاں وہ اس وقت موجود ہیں، ہر شخص یہاں سے جا رہا ہے.انہوں نے کہا کہ دس…

اسرائیل فلسطین کشیدگی، انسانی المیے میں مدد کیلئے اتحادیوں کیساتھ کام جاری ہے، صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی سے پیدا ہونے والے انسانی المیے میں مدد کیلئے خطے کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا جنگی قوانین کے احترام کیلئے بھی کام کر رہا ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے…

ہم سمجھے تھے 280 رنز تک کا ہدف ملے گا، روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہم سمجھے تھے کہ 280 رنز تک کا ہدف ملے گا۔پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ 2023ء کے اہم ترین میچ میں 7 وکٹ سے جیت پر روہت شرما نے ردعمل دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کا…

بی بی سی حماس کو دہشت گرد کیوں نہیں کہتا، سوال کرنا برطانوی وزیر کو مہنگا پڑ گیا

برطانیہ کے وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے حماس کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے باوجود بی بی سی حماس کو دہشتگرد کہنے سے گریز کر رہا ہے۔ بی بی سی کے پروگرام میں میزبان سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر دفاع نے بی بی…

پہلے مغرب و مشرق کا نظریاتی تصادم تھا، آج حالات مختلف ہیں، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 40 سال پہلے مغرب اور مشرق کے مابین نظریاتی تصادم تھا، آج حالات مختلف ہیں، دنیا بدل گئی ہے۔مفتی محمود کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے…

مصر کا رفاہ بارڈر کے ذریعے امریکی شہریوں کے غزہ سے انخلاء کی اجازت سے انکار

مصر نے رفاہ بارڈر کے ذریعے امریکی شہریوں کے غزہ سے انخلاء کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔مصر کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا امدادی سامان غزہ تک پہنچانے کیلئے راہداری نہیں کھلوائے گا، غیر ملکیوں کیلئے رفاہ باڈر استعمال نہیں ہوگا۔آج امریکی محکمہ…

فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، حماس سربراہ

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو زبردستی اپنی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی کارروائی اسرائیل کیلئے…

غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، مارٹن گریفتھس

اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ایک بیان میں مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانی، بجلی اور  ایندھن نہیں، غزہ میں خطرناک حد تک خوارک کی…

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 15 اکتوبر کو ختم ہوگا

رواں سال کے دوسرے اور آخری سورج گرہن جاری ہے جو جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر ہوا جبکہ رات 10بجکر 59 منٹ پر عروج پر…

ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو اپنی دو پلیئنگ شرٹس دے دیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی پلیئنگ شرٹس پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دے دیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 کے پاک بھارت میچ کے بعد بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ملاقات ہوئی۔ورلڈ کپ کے 12ویں…

بھارت سے شکست پر ایکسپرٹس ٹیم پر برس پڑے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 کے بڑے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر کرکٹ ایکسپرٹس پاکستانی ٹیم پر برس پڑے۔سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا سوئنگ کہیں نظر نہیں آ رہا، پاکستان کے بڑے سمجھے جانے والے…

پانڈیا نے گیند پر کچھ پھونکا اور امام الحق آؤٹ ہوگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 12ویں میچ میں پاکستان کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر ہاردک پانڈیا نے گیند پر کچھ پھونکا جس کے بعد امام الحق آؤٹ ہوگئے۔ ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کو آؤٹ…

اسرائیلی جارحیت کیخلاف صحافتی تنظیموں کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف صحافتی تنظیموں نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے آزادانہ تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف…

اسرائیلی فوج کی غزہ میں تین طرف سےحملہ کرنے کی دھمکی

اسرائیلی فوج نے غزہ میں تین طرف سےحملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے کا وقت آپہنچا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر بری، فضائی اور بحری راستوں سے جلد حملہ کیا جائے گا، آپریشن طویل وقت لے…