ایئرپورٹس پر ججز اور بیگمات کی جسمانی تلاشی سے متعلق خط پر سپریم کورٹ کی وضاحت
سپریم کورٹ نے ایئرپورٹس پر ججز اور بیگمات کی جسمانی تلاشی سے متعلق خط پر وضاحت جاری کی ہے۔سپریم کورٹ نے سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو خط لکھ دیا، جبکہ عدالت عظمیٰ نے وضاحت کیلئے ایوی ایشن کو درج…
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، بھل صفائی پروجیکٹ کی منظوری
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب میں بھل صفائی پروجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ بھل صفائی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹریز آب پاشی، زراعت اور مائنز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ نگراں…
سلیکشن کمیٹی کیلئے ٹی20 اسکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹرز کا انتخاب درد سر بن گیا
قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کےلیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کےلیے مڈل آرڈر بیٹرز کا انتخاب درد سر بن گیا ہے۔سابق کپتان شعیب ملک سلیکشن کمیٹی کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔قومی چیف سلیکٹر وہاب ریاض نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کل…
حکمت نساء، قبائلی اضلاع کی پہلی پی ایچ ڈی خاتون سافٹ ویئر انجینئر
پاراچنار کی حکمت نساء آسٹریلیا سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے قبائلی اضلاع کی پہلی پی ایچ ڈی خاتون سافٹ ویئر انجینئر قرار پائیں۔31 سالہ حکمت نساء نے ابتدائی تعلیم اور میٹرک پاراچنار کے سرکاری اسکول سے مکمل کیا اور بے نظیر ڈگری کالج پاراچنار سے…
چرچ میں 2 اسرائیلی خواتین کی ہلاکت، اٹلی کی صہیونی کارروائیوں کی مذمت
صہیونی فوج کی غزہ کے چرچ میں 2 اسرائیلی خواتین کو ہلاک کرنےکے معاملے پر پوپ فرانسس کے بعد اٹلی نے بھی اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید کی ہے۔ روم سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسنائپرز نے چرچ میں دو خواتین کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔ …
پی سی بی کا پہلی بار ویمنز امپائر، کوچنگ کورس کرانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی بار ویمنز امپائر اور کوچنگ کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ برس جنوری اور فروری میں لاہور میں ہوگا۔پی سی بی کے امپائرنگ اور کوچنگ کے چار روزہ کورس میں سابق کرکٹرز کو ترجیح دی جائے گی۔چیئرمین…
16سال سندھ پر حکمراں جماعت پانی بھی نہ دے سکی، شاہی سید
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا ہے کہ 16 سال سندھ پر حکمران رہنے والی جماعت عوام کو پینے کا پانی بھی نہ دے سکی۔ کراچی کی تعمیر اور ترقی کیلئے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔کراچی میں اے این پی ضلع شرقی کی…
عبدالفتاح السیسی دوبارہ مصر کے صدر منتخب
مصری الیکشن اتھارٹی نے صدارتی انتخابات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔ الیکشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق عبدالفتاح السیسی نے 89.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدارتی…
وہاب ریاض نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 ٹیم کا اعلان کل کریں گے
قومی چیف سلیکٹر وہاب ریاض نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کل کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی زیر صدارت قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کےلیے کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں…
آسٹریلیا میں مسئلہ بیٹنگ کا نہیں بولنگ کا ہے، اظہر علی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں مسئلہ بیٹنگ کا نہیں، بولنگ کا ہے، ٹیسٹ میچ اُسے ہرانے کےلیے میچ میں 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ضروری ہے۔کراچی میں جیو نیوز کو انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ کافی عرصہ…
حکومت کو ابتدائی 5 ماہ میں 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول
رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران حکومت کو 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی جو بجٹ میں مقرر کردہ ہدف کا 24 فیصد ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 17 ارب 61 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ ہدف تھا۔اقتصای امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ…
ریاض میں پہلی عالمی لیبر مارکیٹ کانفرنس، جواد سہراب ملک نے پاکستان کی نمائندگی کی
سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں پہلی عالمی لیبر مارکیٹ کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی جواد سہراب ملک نے کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا…
وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز پر پیکا ایکٹ نافذ کردیا
وفاقی حکومت نے غیر قانونی پاسپورٹ کا راستہ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانوں سمیت غیر ملکیوں کے پاکستانی پاسپورٹس کا راستہ مستقل بند کرنے کیلئے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) قانون کا نفاذ…
باغات کے قریب رہنے والوں کو اسٹروک کے امکانات کم ہوتے ہیں، تحقیق
ایک تحقیق کے مطابق درختوں اور باغ کے ساتھ رہنے والوں کو اسٹروک (دماغ کی شریان پھٹنا) کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ ان میں ذہنی کمزوری اور یاداشت کھونے (نسیان) کی بیماری کے امکانات بھی ڈرامائی طور پر کم ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے چین کی پیکنگ…
برسلز: سفیر پاکستان آمنہ بلوچ کا کویتی سفارتخانے کا دورہ، امیر کویت کے انتقال پر تعزیت
یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے برسلز میں کویت کے سفارتخانے جا کر کویتی سفیر سے ملاقات کی اور ان سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سفیر…
اسلام آباد: شادی نہ ہونے پر لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی
اسلام آباد میں ایک لڑکے نے مبینہ طور پر لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ کھنہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک لڑکے نے لڑکی سے شادی نہ ہونے پر اسے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کیا۔اسلام آباد…
ہرگز نہیں چاہتے کہ پاکستان سے تعلقات خراب ہوں: ذبیح اللّٰہ مجاہد
افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہرگز نہیں چاہتے کہ پاکستان سے تعلقات خراب ہوں یا پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا جائے۔ایک بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو پاکستان، پاکستانی عوام سے…
ن لیگ، سنی تحریک کے کئی عہدیداروں کی استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت
استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) صدرعبد العلیم خان کی این اے 119 لاہور سے تعلق رکھنےوالی شخصیات سے ملاقات کی۔مسلم لیگ ن، سنی تحریک، سابق ناظمین، بلدیاتی عہدیداروں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن کے سجاد ملہوترا، سنی…
گیس سلنڈر دھماکا: ریسکیو حکام نے مچھر کالونی کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا
کراچی کی مچھر کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے علاقہ کلیئر قرار دے دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے میں مزید کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبے تمام افراد کو…
کوئی سیاسی جماعت اس وقت پیپلز پارٹی کی مخالف نہیں، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت اس وقت پیپلز پارٹی کی مخالف نہیں، سیاسی جماعتوں کے دروازے بات چیت کےلیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری…