جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ریکوڈک منصوبہ، پاکستان کے حصے کی ادائیگی روپے میں کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے ملاقات کی۔ جس کے دوران ریکوڈک منصوبے میں پاکستان کے حصے کی پاکستانی روپوں میں ادائیگی پر اتفاق ہوگیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی ای او…

ملک امجد زبیر ٹوانہ چیئرمین ایف بی آر مقرر

وزیراعظم نے ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔زبیر ٹوانہ اس وقت ممبر انکم ٹیکس پالیسی کے عہدے پر…

مجھے یقین تھا پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق دار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھے یقین تھا پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا اور ہماری حکومت نے یہ ثابت کر کے دکھایا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ہم معاشی استحکام کی پوزیشن میں آگئے ہیں، یقین ہے کہ پاکستان…

نارووال: 15 فٹ لمبا 60 کلو وزنی اژدھا آبادی میں گھس آیا

نارووال میں 15 فٹ لمبا اور 60 کلو وزنی اژدھا آبادی میں گھس آیا۔پولیس کے مطابق اس خطرناک اژدھے کو محکمہ وائلڈ لائف نے قابو کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اژدھے کو سکھو چک کے نواحی جنگل میں آزاد کردیا گیا۔بشکریہ جنگbody a {display:none;}

بلاکس کی سیاست میں نہیں، عالمی رہنماؤں کی آمد کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم بلاکس کی سیاست میں نہیں، دنیا کے اہم رہنماؤں کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے۔اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوشش…

ٹوئٹر ہیڈکوارٹرز پر لگے نئے لوگو ’ایکس‘ کو پڑوسیوں کی شکایت کے بعد ہٹا دیا گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ٹوئٹر ہیڈکوارٹرز پر لگے نئے لوگو ’ایکس‘ کو پڑوسیوں کی شکایت کے بعد ہٹا دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ٹوئٹر لوگو ’ایکس‘ کے حد سے زیادہ روشن سائن بورڈ سے متعلق 24 شکایتیں موصول ہوئیں۔سوشل…

ٹرک اسٹینڈ پر تمام جعلی لیز کو فوری منسوخ کردیا جائے، میئر کراچی کی ہدایت

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت ٹرانسپورٹ کی مختلف تنظیموں کا اجلاس ہوا، جس میں کیماڑی ٹاؤن کے چیئرمین ہمایوں خان، لیاری کے یو سی چیئرمین غلام یاسین خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ ٹرک اسٹینڈ پر تمام جعلی لیز کو…

’پانی پر تیرتے شہر‘ وینس کو سیاحوں سے کیوں خطرہ ہے

’پانی پر تیرتے شہر‘ وینس کو سیاحوں سے کیوں خطرہ ہے،تصویر کا ذریعہGetty Imagesمضمون کی تفصیلمصنف, صوفیہ بیٹزہ عہدہ, بی بی سی نیوز، روم 11 منٹ قبلاقوام متحدہ کی عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی تنظیم یونیسکو نے کہا ہے کہ وینس کو خطرے سے دوچار

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کتنے کا ہے؟

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر ڈالر کے ریٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے کا ہو گیا ہے۔اس سے قبل دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 25 پیسے جبکہ اوپن…

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل، فل کورٹ سے متعلق فیصلہ کل سُنایا جائے گا

سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ بنے گا یا نہیں، سپریم کورٹ فیصلہ کل سُنائے گی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس…

چین میں سمندری طوفان کے زیرِ اثر شدید بارشوں سے تباہی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 4 روز سے جاری شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں شدید بارشوں اور مختلف واقعات میں11 افراد ہلاک اور 27 لاپتا ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق 52 ہزار افراد کو محفوظ مقام…

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کرین گر گئی، 17 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں کرین گر گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرین گرنے کا واقعہ سہارن پور میں پُل کی تعمیر کے مقام پر پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق کرین تعمیراتی کام کرنے والے ورکرز پر گری جس کے باعث تمام…

رضوانہ تشدد کیس، جج کی اہلیہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد میں تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کے کیس میں جج کی اہلیہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ضلعی عدالت سے رجوع کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن…

مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم سے کئی ملاقاتیں ہوئیں، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری کے معاملے پر وزیراعظم سے کئی ملاقاتیں ہوئیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے مردم شماری کی تاریخ میں توسیع…

ٹماٹر کے حیرت انگیز فوائد جو شاید ہی آپ کو معلوم ہوں

ٹماٹر جہاں ذائقہ دوبالا کرتا ہے وہیں یہ صحت کے لئے بھی بہترین ہے۔ اس میں وٹامن اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جن میں وٹامن اے، سی، آئرن اور نمکیات شامل ہیں، اسی لیے اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ٹماٹر…

ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار رہے لیکن اب ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے…

کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے، آئندہ 3 روز میں بارش کا امکان

کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ  آئندہ 3 روز بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع زیادہ تر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33…

وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ 4 روزہ دورے پر عراق روانہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ عراقی ہم منصب کی دعوت پر 4 روزہ دورے پر عراق روانہ ہوگئے۔رانا ثنا اللّٰہ کے ساتھ علماء کرام کا وفد بھی عراق روانہ ہوا ہے۔اس دورے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ عراقی صدر، وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے ملاقات کریں…

خانہ کعبہ کو کل غسل دینے کی تیاریاں مکمل

سعودی عرب میں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خانہ کعبہ کو غسل دینے کے لیے اپنی تیاری اور انتظامات کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے…

توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا 35 سوالات پر مبنی 342 کا بیان عدالت میں ریکارڈ

توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  35 سوالات پر مبنی 342 کا بیان عدالت میں ریکارڈ کرا دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 35 سوالات کے جوابات کو دہرانے کی ہدایت کرتے…