جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

چہلمِ امام حسین ؓ : ملک بھر میں جلوس

نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کے چہلم پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوئے۔کراچی میں چہلمِ امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، اس سے قبل مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی۔چہلم کے جلوس میں…

سعودی عرب تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت قرار

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سعودی عرب کو تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے جی 20 ممالک میں سعودی عرب کی معیشت کو سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت قرار دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق…

چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن

چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈيرا اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران پانچ سو اڑتیس ٹن چینی برآمد کرلی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیرا اسماعیل خان میں شہر کے مختلف مقامات پر…

کراچی، فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جھگڑا بجلی کی تاروں میں کنڈا لگانے پر ہوا، فائرنگ کرنے والا گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ…

دی بیسٹ، چھ بوئنگ طیارے اور ٹرپل سکیورٹی سسٹم: ’امریکی صدر سفر کرتا ہے تو دنیا رُک جاتی ہے‘

دی بیسٹ، چھ بوئنگ طیارے اور ٹرپل سکیورٹی سسٹم: ’امریکی صدر سفر کرتا ہے تو دنیا رُک جاتی ہے‘،تصویر کا ذریعہGetty Imagesمضمون کی تفصیلمصنف, سروپریا سنگوانعہدہ, نامہ نگار، بی بی سی2 گھنٹے قبلجی 20 سربراہی اجلاس کے لیے دنیا کے کئی سرکردہ

کرپٹو فراڈ پر 11 ہزار 196 سال قید پانے والا شخص: ’میں دنیا کے کسی بھی ادارے کا سربراہ بن سکتا ہوں‘

کرپٹو فراڈ پر 11 ہزار 196 سال قید پانے والا شخص: ’میں دنیا کے کسی بھی ادارے کا سربراہ بن سکتا ہوں‘،تصویر کا ذریعہGetty Images40 منٹ قبلترکی میں کرپٹو کرنسی کی ایک کمپنی کے مالک کو سرمایہ کاروں سے لاکھوں ڈالر کا فراڈ کرنے کے الزام میں 11…

جی20 اجلاس رکن ملکوں کے سربراہوں کی بھارت میں آمد جاری

جی 20 سربراہی اجلاس کل سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوگا، سربراہوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر جو بائیڈن بھی نئی دہلی پہنچ گئے۔ اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم مودی سرمایہ کاری فورم کی…

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے ہرا دیا

تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 127 رنز سے ہرا دیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 36.5 اوورز میں…

آشوب چشم کے شکار مسافروں کو فضائی سفر سے گریز کی تجویز

طبی ماہرین نے آشوب چشم سے شدید متاثر مسافروں کو از خود فضائی سفر نہ کرنے کی تجویز دے دی۔آنکھوں کے انفیکشن آشوب چشم کے پھیلاؤ کے حوالے سے بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے فضائی مسافروں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔کراچی…

کسٹمز نے سوا 2 ارب روپے کی اسمگل شدہ اشیا تحویل میں لے لیں

پاکستان کسٹمز نے 2 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا تحویل میں لے لیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بڑے شہروں سے اسمگل شدہ اشیاء قبضے میں لی گئیں۔کسٹمز نے 20 ٹرکوں سے چینی کی ہزاروں بوریاں ضبط…

چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈیل یا سمجھوتے کی تردید کردی ہے، نعیم پنجوتھا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کوئی ڈیل یا سمجھوتا نہیں کر رہے ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک…

چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، ہماری ایک نہیں سنی، پرویز خٹک

تحریک انصاف پارلمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کسی کی عزت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کے ساتھی تھے، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک  نے کہا کہ  تحریک انصاف کے ساڑھے تین…

مظفر گڑھ میں سابق ایم پی اے کا میٹر جعلی نکلا

بجلی چوری کے خلاف سرکار کا ایکشن دوسرے روز بھی جاری ہے، مظفر گڑھ میں سابق ممبر پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے بجلی چوری کا الزام عائد کردیا۔ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں بھی بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف…

دنیا  کے دو فتنوں اسرائیل اور قادیانیت کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا میں دو ہی فتنے ہیں ایک اسرائیل اور دوسرا قادیانیت ان فتنوں کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے، کوئی بھی مسلمان نبی اکرم ۖکی شان میں گستاخی برداشت نہیں…

برطانیہ میں 10 سالہ بچی کا مبینہ قتل، چچا اور دادا سمیت 10 افراد زیر حراست

برطانیہ میں 10 سالہ بچی سارہ کے مبینہ قتل کیس میں جلہم سے اس کے چچا اور دادا کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے چچا اور دادا سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔سارہ کی مفرور سوتیلی ماں بینیش بتول نے سارہ کی ہلاکت کو…

صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے خط لکھیں گے، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کےلیے خط لکھنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے اور آئینی ذمے داری ادا…

دبئی: مقامی کمپنی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

دبئی میں مقامی کمپنی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق ہیلی کاپٹر جمعرات کی رات تربیتی پرواز کیلئے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ اڑان بھرنے کے…

ثاقب نثار دور میں اربوں روپے جمع ہوئے، حساب لینے کی ضرورت ہے، چوہدری تنویر

سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ملک کا بیڑا غرق کرنے میں اہم کردار ہے۔لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری تنویر نے کہا کہ ثاقب نثار کے دور میں اربوں روپے جمع…