ویڈیو, جب مشہور بحری جہاز کو جان بوجھ کر ڈبویا گیا , دورانیہ 0,29

📹 Watch video
ایک ایسا بحری جہاز جو کبھی دنیا کا تیز ترین مسافر بردار جہاز تھا اور جس کی لمبائی ٹائٹینک سے بھی زیادہ تھی، اسے جان بوجھ کر امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب سمندر برد کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ اب دنیا کا سب سے بڑا آرٹیفیشل ریف بن گیا ہے۔
ایس ایس یونائیٹڈ سٹیٹس تقریباً 30 برس تک فلاڈیلفیا میں لنگر انداز رہا، جس کے بعد اسے فلوریڈا منتقل کیا گیا جہاں یہ سمندری حیات کے لیے ایک نئی پناہ گاہ اور غوطہ خوروں و سمندری شوقین افراد کے لیے زیرِ آب کشش بنے گا۔
اپنی سروس کے دوران اس تاریخی جہاز پر کئی معروف شخصیات نے بھی سفر کیا تھا، جن میں مارلن برانڈو، کوکو شانیل، ڈیوک ایلنگٹن، سلواڈور دالی، والٹ ڈزنی، جوڈی گارلینڈ اور کیری گرانٹ شامل ہیں۔
بشکریہ بی بی سی اردو