جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کراچی کے بیشتر علاقوں میں دوپہر 2 بجے گیس کی فراہمی اچانک بند

کراچی کے بیشتر علاقوں دوپہر 2 بجے گیس کی فراہمی اچانک بند کردی گئی۔ وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف فیلڈز سے پریشر میں کمی سے بیشتر علاقوں میں گیس بندش اور کم پریشر کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ نارتھ…

شیریں مزاری کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے والدہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ وہ انہیں ایک بار پھر لے گئے ہیں۔پنجاب پولیس شیریں مزاری…

مردان: کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کا ملزم گرفتار

مردان میں کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق رحمت اللّٰہ کو مردان سے گرفتار کیا گیا، ملزم کا تعلق گاؤں حیدر خان سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مظاہرے کے دوران کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی…

تین سال سے میرا عمران خان سے رابطہ نہیں، سردار یار محمد رند

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے رہنما سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ 3 سال سے میرا عمران خان سے رابطہ نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، ان واقعات کی ملکی تاریخ میں…

امریکی صدر بائیڈن کا چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا عندیہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے مطابق امریکی صدر نے جی7 اجلاس میں جاپان جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد یا بدیر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی۔امریکی…

افردای قوت میں کمی، برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے امیگریشن کے دروازے کھول دیے

برطانیہ کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ لندن سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہنرمندوں کے لئے امیگریشن کے دروازے کھول دیے ہیں۔لندن سے سرکاری مراسلے کے مطابق امیگریشن میں پہلی مرتبہ 226 کیٹیگریز کو…

کارروائی کسی پارٹی کیخلاف نہیں، کریک ڈاؤن کہنے والا بے ایمان ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ کارروائی کو سیاسی جماعت پر کریک ڈاؤن کہنے والا بے ایمان ہے۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات پر وجود میں لایا گیا۔مسلم لیگ (ن)…

پاپارازیوں کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی گاڑی کا تعاقب

نیویارک میں پاپارازیوں نے برطانوی شاہی خاندان کے اہم رکن اور شاہ چارلس سوم کے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی گاڑی کا تعاقب کیا۔نیویارک سے میڈیارپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پرنس ہیری اور میگھن کی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے…

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی طبیعت خرابی پر اسپتال میں داخل

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، انہیں سینے میں انفیکشن اور کمر میں درد کی شکایت ہے۔خیال رہے کہ آج شام علی زیدی نے میڈیا…

فردوس شمیم بیمار ہیں، کچھ ماہ قبل کینسر سے ٹھیک ہوئے ہیں، اہلیہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ عندلیب نے نے کہا ہے کہ ان کے شوہر بیمار ہیں، کچھ ماہ پہلے ہی کینسر سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں عندلیب نقوی کہنا تھا کہ گزارش ہے فردوس شمیم نقوی کو سکھر کے بجائے…

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز داؤد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف نے گزشتہ سال سیلاب کے دوران امداد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے…

کبھی تکبر کا پہاڑ تھے آج عبرت کا نشان ہو، عمران خان کے بیان پر مریم نواز کا ردعمل

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور کہا ہے کہ کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ تھے آج عبرت کا نشان ہو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب…

پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری کو رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ اڈیالہ جیل حکام نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ ملیکہ بخاری کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کی رہائی کے احکامات اسلام…

پاکستان اور سعودی عرب کے ’روڈ ٹو مکہ‘ پروجیکٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور سعودی عرب نے ’روڈ ٹو مکہ‘ پروجیکٹ کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط…

فرخ حبیب نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا الزام مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کا الزام مسترد کردیا۔ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب الزامات کی آڑ میں عمران خان کے گھر پر ایک اور حملہ…

پاکستان کی خواتین کرکٹرز پاکستان کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گی

پاکستان کی بہترین خواتین کرکٹرز پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی، یہ ٹورنامنٹ 19 مئی سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو محدود…

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں ریلیاں

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پشاور اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سابق سیاسی قائدین کی قیادت میں قلعہ بالاحصار تک ریلیاں نکالی گئیں۔شرکاء کے مطابق ریلیوں کا مقصد پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا…

کراچی: این اے 239 میں ضمنی انتخاب 28 مئی کو ہوگا

کراچی میں قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 239 کورنگی میں ضمنی انتخاب 28 مئی کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق این اے 239 میں دو امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمد اکرم اور تحریک لبیک کے محمد یاسین شامل…

4 ارب ڈالر قرض دینا ہے، ہمارے پاس ساڑھے 4 ارب ڈالر ہیں، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگلے دو ماہ میں 4 ارب ڈالر قرض دینا ہے اور ہمارے پاس ساڑھے 4 ارب ڈالر ہیں۔کراچی میں جرمن قونصل خانے میں کاروباری برادری کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ مشرف…

رہنما پی ٹی آئی ملیکہ بخاری اڈیالہ جیل سے رہا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کی رہائی کے احکامات اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیے تھے۔ملیکہ بخاری کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔جیل حکام نے روبکار…