جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ورکرز کنونشن میں شریک ہونا تھا پروگرام آخری لمحات میں منسوخ ہوا، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے باجوڑ میں دھماکے کا نشانہ بننے والے ورکرز کنونشن میں شرکت کرنی تھی۔حافظ حمد اللّٰہ نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے…

نگراں وزیراعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ ہوگئے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےلیے 5 نام شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا رکن نگراں وزیراعظم نہیں بن سکتا۔انہوں نے…

پاکستان نے بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا

پاکستان نے بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندگان کےلیے کریڈیٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کردیا گیا۔ رجسٹرڈ مگر ٹیکس نہ دینے والے افراد…

کچے کے ڈاکو ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ ان کیخلاف آپریشن نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکو ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ ان کے خلاف آپریشن نہ کیا جائے، کچے کے ڈاکوؤں کا مقصد پولیس اور حکومت کو بدنام کرنا ہے۔کندھ کوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا…

باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، عبدالغفور حیدری

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 30 افراد جاں بحق اور…

سی پیک کے بعد دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کی نظر سے دیکھنا شروع کیا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) معاہدوں سے دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کی نظر سے دیکھنا شروع کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ اپریل 2015ء میں سی پیک معاہدے…

کینیڈا: اونٹاریو میں طوفانی ہوائیں اور بارش، بجلی کا نظام متاثر، ژالہ باری سے گاڑیوں کو نقصان

کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری اور بارش ہوئی، اس دوران چلنے والی طوفانی ہوائوں سے بجلی کا نظام متاثر ہوا اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ اس دوران ٹینس کی بال کے حجم کے برابر اولے پڑے، وزنی اولوں سے…

ایشیز سیریز: امپائر کے بعض فیصلے موضوع بحث

ایشیز سیریز میں دلچسپ مقابلے اپنی جگہ لیکن امپائرز کے بعض فیصلے بھی موضوع بحث بن رہے ہیں۔مچل اسٹارک کا لیا کیچ اور پھرجونی بیریسٹو کے رن کے بعد اسٹیو اسمتھ کے خلاف رن آوٹ کی اپیل مسترد ہونے پر ایم سی سی کو بھی وضاحت کرنا پڑ گئی۔انگلش ٹیم…

روس کا یوکرینی ڈرون حملے ناکام بنانے کا پھر دعویٰ

روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ماسکو پر ڈرون حملے کیے ہیں جنہیں روس نے ناکام بنا دیا۔  روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے تینوں ڈرون مار گرائے ہیں۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرینی ڈرون حملوں میں 2 عمارتوں کو…

واشنگٹن: موسلادھار بارش سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 80 میل فی گھنٹہ رفتارکی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفانی ہواؤں نے بجلی کی تار گرا دیے جس کی وجہ سے …

گزشتہ مالی سال مہنگائی زیادہ، ٹیکس وصولی کم رہی

گزشتہ مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد اضافے سے 29.4 فیصد رہی۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ہدف 7640 ارب سے 495 ارب روپے کم اکٹھے کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال…

میرے بیٹے میں کوئی عیب ثابت ہو جائے اسے گھر سے نکال دونگا: طارق بشیر چیمہ

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے میں ایسا کوئی عیب ثابت ہو جائے میں خود اسے گھر سے نکال دوں گا، سیاسی مخالفین مجھے اسلامیہ یونیورسٹی کے معاملے میں شامل کر رہے ہیں۔بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ نے اپنے بیٹے ولی داد چیمہ کے…

کچے میں آپریشن: سندھ پولیس کا حتمی پلان کی تیاری کا فیصلہ

سندھ پولیس نے کچے میں آپریشن کے لیے حتمی پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کچے میں آپریشن کے لیے آئی جی سندھ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 14 رکنی…

قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر صرف مذمت اور لفظی قرارداد کافی نہیں، مشتاق احمد

جماعتِ اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر صرف مذمت اور لفظی قرار داد سے کچھ نہیں ہو گا۔یہ بات مشتاق احمد نے سینیٹ اجلاس میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر اپنی رائے کا…

چیف سیکریٹری بلوچستان کی صوبائی امور میں لفظ بیورو کریٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت

چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے صوبائی امور میں لفظ بیورو کریٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے پہلے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیف سیکریٹری بلوچستان…

آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوتا تو آگے بڑھنے کا پلان موجود تھا: اسحاق ڈار

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ہوتا تو ہمارے پاس پلان تھا کہ کیسے آگے بڑھنا ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بر وقت مکمل کیا جائے گا، آنے…

چنیوٹ: سیلابی پانی میں 15 مکان بہہ گئے

دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے بہاؤ 95 ہزار 7سو 32 کیوسک تک جا پہنچا۔چنیوٹ میں برج عمر پر دریائی کٹاؤ کے باعث 15 مکانات سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برج عمر کے گرد دریائی بند کے لیے صوبائی…

کشمور میں 6 ڈاکوؤں کی ہلاکت پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کیا کہا؟

 وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کشمور میں 6 ڈاکوؤں کی ہلاکت پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ دیکھتا ہوں کہ ڈاکو مارے گئے۔گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکو جہنم رسید ہو گئے، کوئی کریڈٹ کی بات نہیں۔ …

کچے کے ڈاکو اب آخری سانسیں لے رہے ہیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو اب آخری سانسیں لے رہے ہیں۔اوباڑو میں حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے میں تعینات پولیس کے لیے الاؤنس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا…

تھائی لینڈ: فائر کریکرز کے گودام میں دھماکا، 12 افراد ہلاک، 121 زخمی

تھائی لینڈ میں فائر کریکرز کے گودام میں دھماکا ہونے سے 12 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہو گئے۔تھائی حکام کے مطابق دھماکے سے گودام کے اطراف کے 2 سو سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔حکّام نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گودام میں دھماکا…