جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ملک امجد زبیر ٹوانہ کو نیا ایف بی آر چیئرمین مقرر کیے جانے کا امکان

ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر ملک امجد زبیر ٹوانہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نیا چیئرمین مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ملک امجد زبیر ٹوانہ ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر…

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا وفد آج پاکستان پہنچےگا

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق برطانوی وفد پاکستانی ایئرپورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔پاکستانی ایئرپورٹس پر چیک ان، سیکیورٹی، امیگریشن اور بورڈنگ کا جائزہ…

رواں ماہ میں دو سپر مون ہوں گے

رواں ماہ میں دو سپر مون ہوں گے، پہلا نظارہ آج اور دوسرا 30 اگست کو ہوگا۔ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ آج چاند زمین کے انتہائی قریب  اور معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد روشن نظر آئے گا۔واضح رہے کہ ایک ماہ میں دوبار فل…

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات، OIC کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی ورچوئل اجلاس

قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی ورچوئل اجلاس بلایا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا 18 واں اجلاس سعودی عرب اور عراق کی درخواست پر بلایا گیا۔وزیر…

لبنان، فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپ،11 افراد ہلاک

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپ کے دوران11 افراد ہلاک ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق عین الحلوہ کیمپ میں 2 فلسطینی گروپوں میں جھڑپ اتوار کی شام ہوئی۔جھڑپوں میں ہلکے ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا، جبکہ پناہ گزین کیمپ کے…

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ لے لی

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ لے لی۔معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے لیکن پھر رواں سال ایشز سیریز سے کچھ دن قبل انگلش اسپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم…

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ لے لی

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ لے لی۔معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے لیکن پھر رواں سال ایشز سیریز سے کچھ دن قبل انگلش اسپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم…

انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال، طالبان پالیسیاں واپس لیں، امریکا

امریکی حکام نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے خاتمے کے لیے اپنی پالیسیاں واپس لیں۔دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان دو روزہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق امریکی حکام…

ایشیز: پانچواں ٹیسٹ انگلینڈ کے نام، آسٹریلیا کا خواب چکنا چور

ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ اوول ٹیسٹ کے آخری دن آسٹریلوی ٹیم 334 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 2001 کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ایشیز جیتنے کا آسٹریلیا کا…

اسرائیل، متنازع بل کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے متنازع حکومتی بل کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، تل ابیب میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں، مظاہرین حکومت سے متنازع بل واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتیں، اسرائیلی فوجی…

برطانیہ، جرائم پیشہ افراد کے لیے شہریت کا حصول مزید مشکل

برطانوی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے لیے برطانوی شہریت کا حصول مزید مشکل بنادیا ہے۔ اب ایک برس سے کم عرصہ بھی جیل میں گزارنے والے افراد دس برس تک شہریت کی درخواست نہیں دے سکیں گے۔پیر سے نافذ ہونے والے نئے قواعد کے مطابق شہریت کے حصول کے…

سوئیڈن ، ڈنمارک کا مذہبی کتابوں کی بے حرمتی روکنے پر غور

سیکیورٹی خدشات بڑھنے پر سوئیڈن اور ڈنمارک نے مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور شروع کردیا۔ڈینش وزارت خارجہ کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی پر ردعمل میں ہونے والا احتجاج انتہائی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے…

سکھر، گودام سے چوری شدہ سینکڑوں موٹرسائیکلیں برآمد

سکھر میں پولیس نے تھانہ سائٹ ایریا کے قریب گودام پر چھاپہ مارکر چوری کی سینکڑوں موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی جانب سے ملزمان کا پیچھا کرنے پر گودام کا پتاچلا۔پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں،…

وزیراعظم کا بچی پر تشدد کا نوٹس، نگران وزیراعلیٰ سے رپورٹ طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سال کی بچی رضوانہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بچی کے علاج کیلئے بہترین…

اسٹورٹ براڈ ریٹائر، انگلینڈ کو متعدد فتوحات دلوانے والے بولر کے کیریئر پر ایک نظر

انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز برابر کی تو آخری میچ میں براڈ نے آخری 2 وکٹیں حاصل کیں۔ براڈ کے کیریئر پر ڈالتے ہیں ایک نظر۔اسٹورٹ…

سرجانی، نیوکراچی میں پانی کے کنکشن بحال نہ کرنے پر بلاول ہاؤس جائیں گے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے نارتھ کراچی، نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں پانی کے کنکشن کی بحالی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ ان کا کہنا ہے اگر پانی کے کنکشن بحال نہ کیے گئے تو بلاول ہاؤس کا رخ کریں گے۔جماعت اسلامی…

ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر فیصلہ کن اجلاس بدھ کو ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے حوالے سے فیصلہ کن اجلاس بدھ کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے، اجلاس میں ریجنز اور ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔کراچی…

پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز کی تاریخوں کا اعلان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔پی سی بی…

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کر لیا، سینیٹ پہلے ہی یہ بل پاس کر چکا ہے، بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس بل کا اطلاق سویلین پر نہیں ہوگا، آرمی ایکٹ…

چینی صدر کا سی پیک کے آغاز کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام

چینی صدر شی جن پنگ نے 31 جولائی کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں نشاندہی کی کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو (بی…