جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

بابر اعظم نے کوہلی کا ایک اور اعزاز چھین لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرلئے ہیں۔بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ نے کے بعد رُکے نہیں اور آج انہوں نے ایک اور…

انضمام الحق کی ٹیم مینجمنٹ کو شعیب ملک کی بات پر سوچنے کی تجویز

سابق چیف سلیکٹر اور مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق بھی شعیب ملک کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ مینجمنٹ کو سینئر بیٹسمین کی بات پر سوچنا چاہیے۔زمبابوے خلاف آخری میچ اور سیریز میں فتح کے بعد انضمام الحق نے کہا کہ ہار جیت ہوجاتی ہے اس میں کوئی…

وزیراعظم کل جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان کل جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ ملتان میں جنوبی پنجاب کے لیے بڑے پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔عمران خان نے پی ٹی آئی کے پچیسویں یوم تاسیس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے حکمران جب…

کورونا، مردان میں آج سے ایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن

مردان میں کورونا کیسوں میں اضافے کے باعث آج سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔صورت حال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے۔قبل ازیں سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا تھا کہ مردان اور لوئر…

اظہر علی کی بابر اعظم کو مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے پر مبارکباد ی ہے۔اظہر علی نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان…

عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی کی سزا کے خلاف ان کے وکیل نے کہا کہ ایسی کوئی چیز ریکارڈ پر نہیں کہ عمران فاروق کے قتل کا حکم بانی متحدہ نے دیا ، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ جس برطانوی انوسٹی گیٹر نے…

ملک خوفناک قرضوں کی لپیٹ میں آ گیا ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی  کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ لوگ منہگائی کی سونامی سے پریشان ہیں، ملک خوفناک قرضوں کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔شیری رحمان نے اپنے بیان میں حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ملک میں ہر طرف بحران…

کچھ لوگ کورونا اور ویکسین سے متعلق غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں، قبلہ ایاز

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کورونا اور ویکسینیشن سے متعلق غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر پہلی اور دوسری لہر…

این اے 249 کی انتخابی جنگ پانی پر لڑی جائے گی؟

کراچی کے حلقے این اے 249 کے عوام نے پانی کی کمی کو تین ریسرچ کمپنیز کے سروے میں علاقے کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 96 فیصد، اپسوس کے سروے میں 75 فیصد، جبکہ گیلپ پاکستان کے سروے میں 69 فیصد نے صاف پانی کی عدم…

عیدالفطر کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر وضاحت

وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن پر وضاحت کردی۔وضاحتی بیان میں وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا۔وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ 13 سے…

پی پی کی PDM میں واپسی کا چانس اُس کے اپنے پاس ہے، شاہد خاقان

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پیپلز پارٹی کی واپسی کا چانس اُس کے اپنے پاس ہے، کل بھی مولانا نے کہا کہ پی پی اپنا راستہ درست کرے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی…

اسکروٹنی کمیٹی نے PTI کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات میں اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی رک گئی، کمیٹی ممبرز اور پی ٹی آئی وکلاء نے…

جہانگیر ترین وزیرِ اعظم سے ملاقات میں نہیں ہونگے

وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کی درخواست قبول کر لی ہے تاہم جہانگیر ترین وزیرِ اعظم سے ملاقات میں نہیں ہوں گے۔جہانگیر ترین کے ہم خیال ارکان کا پارلیمانی گروپ آج وزیرِاعظم عمران…

ملک میں 8 سے 16مئی تک سیاحت پر پابندی

وزارت داخلہ نے 8 مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کردی، عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔این سی او سی اجلاس میں کیے گئے فیصلے وزارت داخلہ نے جاری کر دیے جس کے مطابق عید کی تعطیلات میں مری، گلیات،…

وزیراعظم نے جہانگیر ترین کے حامیوں کو کہہ دیا تحقیقات نہیں رُکے گی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے حامی ارکان پر واضح کردیا گیا کہ تحقیقات نہیں روکی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کے حامی ارکان پارلیمان کی ملاقات پروزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل دے دیا۔انہوں…

ثانیہ مرزا نے اہلِ خانہ کے ہمراہ مشکل کام بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی کا مشکل کام بتادیا۔ شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر فعال سیلبریٹیز میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنے اور اپنے اہلِ خانہ بالخصوص اپنے بیٹے کے ہمراہ…

اضافی آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہر آپشن زیر غور ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہنا ہے کہ اضافی آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر آپشن زیر غور ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں جون 2020 میں آکسیجن کی پیداوار 484 میٹرک ٹن یومیہ تھی۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت…

وزیراعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وزیراعظم ڈیر ہ مراد جمالی بائی پاس اور زیارت سنجاوی روڈ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ…

اسلام آباد کے 6 سب سیکٹرز میں سخت پابندیاں لگانے کی سفارش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے محکمہ صحت نے 6 سب سیکٹرز میں سخت پابندیاں لگانے کی سفارش کردی۔محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد نے پابندیاں لگانے اور سخت کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے…

ویکسین کےعمل میں عمر کی شرط ختم ہونی چاہیے: مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں حکومت کو سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ویکسین کےعمل میں عمر کی شرط ختم ہونی چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے…