جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کراچی: فائرنگ سے 3 افراد کو زخمی کرنیوالے 3 پولیس اہلکار معطل

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کرنے والے تینوں اہلکاروں اے ایس آئی ضیاء اللّٰہ، کانسٹیبل عامر خان اور شہزاد کو معطل کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع…

کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40…

کورونا SOPs: وزارت داخلہ کا سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت داخلہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے صوبہ سندھ کے سوا ملک بھر میں فوج طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس حوالے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ کے سوا تمام صوبے…

آج سندھ میں کورونا کے 952 نئے مریضوں کی تشخیص، چھ انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 16938 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 952 نئے کیسز سامنے آئے اور  آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔ …

این اے 249: عمران خان اب بھی مقبول ترین شخصیت

کراچی کے حلقے این اے 249ء میں 29 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوگا، وہاں اب بھی عمران خان مقبول ترین شخصیت قرار پائے ہیں۔گیلپ پاکستان، اپسوس اور پلس کنسلٹنٹ نے حلقے کے 1200 سے 1400 رجسٹرڈ ووٹرز کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا ہے۔تحریک انصاف کے…

حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ

حکومت نے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تکنیکی ماہرین، انجینئرز آج اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد ہی اندازہ ہو سکے گا کہ پلانٹ سے آکسیجن کس حد تک ممکن ہے۔حکام کے مطابق…

کے پی کے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب دفعہ 144 نافذ

صوبہ خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع ٹانک محمد کبیر خان کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی انتظامات کیے گئے…

آئی ایم ایف نے عمران خان کو بجلی کے بل بڑھانے کی ہدایت کی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف نے عمران خان کو بجلی کے بل بڑھانے کی ہدایت کی تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے بجلی منہگی کرنے کا آرڈیننس جاری کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک…

مریم نواز لندن جانے کیلئے بیتاب ہیں: حسین جہانیاں

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنے کے لیے بےچین نہیں بلکہ مریم نواز لندن جانے کے لیے بےتاب ہیں۔حسین جہانیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگی میڈیا سیل جتنے بھی گروپ فوٹو ریلیز کرلے، حقیقت چھپ نہیں…

این اے 249 کا ضمنی انتخاب مقررہ تاریخ پر ہی ہوگا، الیکشن کمیشن

کراچی میں ہونے والا قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کا ضمنی انتخاب اپنی مقررہ تاریخ پر ہی ہوگا، صوبائی الیکشن کمشنر اور کمشنر کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فیصلہ سنادیا۔صوبائی الیکشن کمشنر اور کمشنر کراچی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے…

المیہ ہے حکومت کو ناکامیوں کا ادراک تک نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ المیہ یہ ہے کہ حکومت کو اپنی ناکامیوں کا ادراک تک نہیں۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کمزور معاشی حالات نے لوگوں کو ڈپریشن کاشکار کردیا، حکومت کا سارا زور جھوٹ کے ذریعے میڈیا…

ریاست کیخلاف پروپیگنڈا، ایرانی نژاد برطانوی خاتون صحافی کو قید کی سزا

ایرانی عدالت نے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زغاری کو ایک سال قید کی سزا سنا دی، نازنین زغاری پر ایک سال تک ملک چھوڑنے کی پابندی بھی لگائی گئی ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نازنین زغاری کی دوبارہ…

کیپٹن صفدر نے عدالت میں شکرانے کے نفل ادا کیئے

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے پشاور ہائی کورٹ میں شکرانے کے نفل ادا کیئے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی…

خسرو و ترین کیخلاف کارروائی پر سربراہ تحقیقاتی ٹیم کو ہٹایا گیا

شوگر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی، ٹو اسٹار شوگر مل کے خلاف کارروائی پر شوگر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو ہٹایا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹو اسٹار شوگر مل خسرو بختیار خاندان کی ملکیت ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر…

اسامہ ستّی قتل کیس، دہشت گردی دفعات ختم کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسامہ ستّی کے قتل کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض انجم جندران پر…

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 31 لاکھ 35 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 85 لاکھ 45 ہزار 193 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس…

تمام سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں میں ایلیکٹیو سرجری مؤخر کردی، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں ایلیکٹیو سرجری مؤخر کردی۔ قومی کوآرڈینیٹر این سی او سی حمودالزمان کی زیرِصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی…

کچھ والدین کے پاس بچوں کیلئےجائیدادیں نہیں زندگیاں ہوتی ہیں، شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے والدین کی اہمیت اور بچوں کے انکے ساتھ سلوک کرنے سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ والدین سے مسکرا کر بات کیا کریں، ہم مڈل کلاس لوگ ہیں، ہمارے…

وزیر خارجہ شاہ محمود کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جہاں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، کورونا وبا اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی کا…

مختلف شہروں میں مئی میں لاک ڈاؤن، خط بھیج دیا گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مئی میں لاک ڈاؤن کے لیے وزارتوں اور انتظامیہ کو خط بھیج دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع اور شہروں میں لاک ڈاؤن کا عبوری منصوبہ ہے۔ دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن 2 یا 3…