جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے، ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے، عدالت نے میونسپل کارپوریشن کا 4 مارچ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی جانب سے کیس پر 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ…

امریکا سے 318 آکسیجن کنسنٹریٹرز بھارت پہنچ گئے

امریکا سے 318 آکسیجن کنسنٹریٹرز دلی ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے۔بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران آکسیجن کی قلت مزید بڑھنے لگی، اترکھنڈ پولیس کے 600 سے زائد اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے شہر تھانے…

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے   نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایک انجن کے طیارے ایروٹک A240 کو اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد حادثہ پیش آیا۔طیارے نے رچمنڈ کے میونسپل ایئرپورٹ سے صبح 8 بجے اڑان بھری…

امارات میں 38207 افراد کی ویکسینیشن، 1759 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزارت صحت

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں میں 38 ہزار207 افراد کو کورونا وائرس ویکسین لگائی گئی۔ابوظبی سے وزارت صحت کے مطابق  یو اے ای میں 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 60 ہزار 390 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔ جس کے نتیجے میں  1 ہزار 759 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص…

اسد عمر کا کراچی گرین لائن سے متعلق ٹویٹ، محمد زبیرکی پی ٹی آئی پرتنقید

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر میں سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔اسد عمرنے  کراچی گرین لائن سے متعلق ٹویٹ کیا تو محمد زبیر نے  پی ٹی آئی پر تنقید شروع کردی۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی گرین لائن…

پشاور: علاج کے نام پر لوگوں کو کرنٹ لگانے والا عامل گرفتار

پشاور کے  علاقے سربند میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےجعلی عامل کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عامل آسیب زدہ افراد کو علاج کے نام پر کرنٹ لگاتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد جعلی عامل کو گرفتار کیا…

نوشہرہ: شوہر نے بہن کی مدد سے بیوی کو جلا دیا

خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ میں شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر تشدد کے بعد بیوی کو جلا دیا، متاثرہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو...نوشہرہ کے ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق نوشہرہ…

حکومت کی حاملہ خواتین کو ویکیسن لگانے میں اجتناب کی ہدایت

حکومت پاکستان نے حاملہ خواتین کوکورونا ویکیسن لگانے میں اجتناب کرنےکی ہدایت کردی ہے۔ہدایات کورونا کی سائینو فارم ،کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک ویکسین سےمتعلق جاری کی گئیں۔حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کے مطابق  سائنوویک…

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔دوران اجلاس عنایت اللّٰہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا کام ہاؤسنگ بنانا نہیں میونسپل سروس فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے زرعی اراضی کو تباہ کر کے…

این اے 249: الیکشن ملتوی کروانے کیلئے رمضان، کورونا کے بہانے کیے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کروانے کے لیے رمضان اور کورونا کے بہانے کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایس پی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن…

شہزاد اکبر سے متعلق جہانگیر ترین گروپ کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم سے ملنے والے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے شہزاد اکبر کو ہٹانے پر اتفاق کرلیا ہے۔جہانگیر ترین گروپ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پر جہانگیر ترین کے کیسوں سے شہزاد…

کراچی کا موسم گرم، مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے…

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنیں گے: مریم نواز

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ انشاء اللّٰہ چیف جسٹس بنیں گے، ان کے خلاف سازش کی گئی۔مریم نواز اپنی اور اپنے والد میاں نواز شریف کی نیب ریفرنس میں سزاؤں…

جہانگیر ترین گروپ کی چارج شیٹ میں کیا کیا تھا؟

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ نے چارج شیٹ پیش کی۔جیونیوز نے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی چارج شیٹ کی کاپی حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ نے عمران خان کے معاون خصوصی…

جاوید لطیف 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان دینے کے کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ نون کے نائب صدر اور مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف کو 5 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔جاوید لطیف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں…

این اے 249: ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت اجلاس، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں  این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائرہ لیا گیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن نے کی۔اجلاس کے دوران صوبے بھر…

نئی ٹی ٹوئںٹی رینکنگ: بابر کی تنزلی، رضوان ٹاپ 10 میں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ہوگئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز کی بیٹنگ رینکنگ میں…

سعودی عرب پاکستان کی معاشی ترقی میں جاندار کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، نواف سعید المالکی

سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی معاشی ترقی میں جاندار کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق…

علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مصطفیٰ کمال کی ویڈیوز شئیر کردیں

وفاقی وزیر علی زیدی نے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی کے بیانات کے جواب میں علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مصطفیٰ کمال کی ویڈیوز شئیر کردیں۔علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا  کہ رسی جل گئی پر بل نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب اس قسم کی گیدڑ…

نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک

نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کر 5 افراد کو قتل کردیا۔مخالفین کے گھر میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان کی تلاش…