جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

برطانیہ میں 17 مئی سے بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی

برطانیہ میں 17 مئی سے بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔برطانوی حکام نے 21 جون سے کورونا وائرس کی  پابندیوں میں بھی نرمی کا اعلان  کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ لندن سے…

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی

پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ہاسٹل کے دروازے کے ساتھ پڑے سامان میں لگی۔ جنرل سیکرٹری نرسنگ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ آگ نے بجلی کی تاروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے بعد ہاسٹل کو…

فیصل آباد میں بااثر افراد کا ایک شخص پر تشدد

فیصل آباد میں بااثر افراد نے ایک شخص پر تشددکیا، جس کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کا بھائی زمیندار کے گھر بھینسوں کی دیکھ بھال پر مامور تھا اور کم تنخواہ کے باعث ملازمت چھوڑ گیا تھا۔ تشدد کروانے والے زمیندار کا الزام ہے…

مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت، PP و نون لیگی وکلاء کا انتظار

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مفتاح اسماعیل کی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے وکلاء تاحال عدالت نہیں پہنچ سکے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن…

شہباز، بلاول کی رائے میں پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کردار نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹوکی رائے میں پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئی کردار نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہزاد اکبر کی…

پی پی 84 خوشاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب میں کل ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوگی، پولنگ کے  سامان کی ترسیل کی نگرانی صوبائی الیکشن کمشنر اور  رینجرز کی نگرا نی میں جاری ہے۔ حلقہ پی پی 84 کے 229 پولنگ اسٹیشنوں کے لئے بیلٹ پیپرز ، بیلٹ باکس…

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسے کم ہوگئی

آج انٹربینک میں روپے کے مقاملے میں ڈالر کی قدر 12 پیسے کم ہوئی ہے۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 24 ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 36 پیسے…

انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی فتح

انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے برنلے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں برنلے اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان میچ برق رفتاری سے شروع ہوا ۔برنلے کو 19ویں منٹ میں پنالٹی ملی اور ووڈنے گول بنا دیا…

بیٹسمینوں کی ضرورت کے مطابق ان پر کام کیا جا رہا ہے، یوسف

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں کی ضرورت کے مطابق ان پر کام کیا جا رہا ہے ۔قومی کرکٹرز شان مسعود، امام الحق، شرجیل خان، اعظم خان اور نسیم شاہ نیشنل ہائی پرفارمنس…

بالاجی، امیت مشرا اور مائیک ہسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں شامل کھلاڑیوں امیت مشرا، لشکمی پتھی بالاجی اور مائیک ہسی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ خیال رہے کہ آئی پی ایل کے بائیو سیکیور ببل میں بھی کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔ اسی کے پیشِ نظر بھارتی کرکٹ…

صدقہ فطر اور فدیہ فی کس کم از کم 140 روپے ہے، مفتی منیب الرحمٰن

مفتی منیب الرحمٰن نے صدقہ فطر اور فدیے سے متعلق بیان جاری کردیا۔مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق فطرے اور فدیے کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اہل ثروت اپنے مالی معیار کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔مفتی منیب الرحمٰن کے…

مالی میں خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش

مالی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔مالی کی وزیر صحت کے مطابق 25 سال کی ماں اور تمام 9 بچےصحت مند ہیں، خاتون کی5 بچیوں اور4 بچوں کی پیدائش مراکش کےاسپتال میں ہوئی۔پیدائش سےقبل الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی…

کمشنر لاہور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، وزیر اعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمشنر لاہور ڈویژن کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دی جائے، لاہور پاکستان کا دل ہے، اس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا…

سپریم کورٹ میں سابق جج شوکت صدیقی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی، اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر…

پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹ مرضی سے مہر لگوا رہے ہیں: عطاء تارڑ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پی پی 84  میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ ووٹرز پر دباؤ ڈال کر مرضی سے مہریں لگوا رہے ہیں۔پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے…

شمشاد اختر PSX بورڈ کی پہلی خاتون چیئر پرسن منتخب

ڈاکٹر شمشاد اختر کو اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کے بعد پہلی چیئر پرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اعزاز بھی مل گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں سال 19 اپریل ای جی ایم میں 7 شیئر ہولڈرز ڈائریکٹر اور تین آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کے ساتھ…

مقبوضہ کشمیر میں 39 سو لوگوں کے لیے 1 ڈاکٹر ہے، شہریار آفریدی

 چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی  کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ڈاکٹر 39 سو لوگوں کے لیے ہے، مقبوضہ کشمیر میں اسی وجہ سے اب تک 24 سو 58 اموات ہوئی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ…

پاکستانی سفارتخانے ایسے مزید نہیں چل سکتے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے سفارتی عملے کے رویے کو نامناسب قرار دے دیا۔دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفراء سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی سفارتخانوں کا اپنے شہریوں سے مناسب رویہ نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا…

وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کے کل کے لاہور کے ایک روزہ دورے کا شیڈول سامنے آگیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔لاہور میں وزیراعظم عمران خان پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم منصوبے کا آغاز کریں…

کراچی: سونار کی دکان میں چوری کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے کلفٹن کے شاپنگ مال میں سونار کی دکان میں چوری کا ڈراپ سین، پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر تجارتی مرکز میں کارروائی کرتے ہوئے 3 کلو سونا برآمد کرلیا۔ مدعی آصف اور اس کے ساتھی وسیم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم…