جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

عمران کے انڈوں کی ٹوکری سے گیارہ سو دن گزرنے کے باوجود 1 بھی چوزہ نہیں نکلا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا کا قانون ہے کہ 21 روز بعد انڈوں سے چوزے نکل آتے ہیں، لیکن عمران خان کے انڈوں کی ٹوکری سے 1100 دن گزرنے کے باوجود بھی ایک چوزہ نہیں نکلا۔سراج الحق نے اپنے بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے…

لگتا ہے کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لگ ایسا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برطانوی کورونا وائرس ’اسٹرین‘ کے اثرات ہیں، یہ پہلے…

پاکستان کے پاس ڈرون بنانے کی صلاحیت 2003ء سے ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون بنانے کی صلاحیت 2003ء سے ہے۔اسلام آباد میں ڈرون پالیسی کی منظوری سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ڈرون پالیسی تاریخی اہمیت کا حامل…

صدرِ مملکت نے کراچی میں گالف کھیلی

غریب اور مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے کراچی گالف کورس پر ہونے والے چیریٹی گالف ایونٹ میں صدر مملکت عارف علوی نے شرکت کی، عارف علوی نے گالف بھی کھیلی، ٹیم زی نے ٹورنامنٹ جیت لیا۔غریب بچوں کا مستقبل تابناک بنانے کے لیے گالفرز نے مثبت قدم…

وائرل ویڈیو سے وزیراعلی کے بھائی کا تعلق نہیں، ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی کی وائرل ویڈیو سے متعلق ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کا موقف سامنے آگیا۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس فرقان کاکاخیل کے پی کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو سے وزیراعلیٰ کے بھائی کا تعلق نہیں ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا…

کراچی: پولیس نے خود ساختہ لاپتا شخص برآمد کرلیا

سچل پولیس نے خود ساختہ لاپتا شخص کو برآمد کرلیا، ملزم مجیب کی اہلیہ نے شوہر کی ملی بھگت سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کر رکھی ہے۔پولیس حکام کے مطابق 2 فروری کو ابوالحسن اصفہانی کے رہائشی مجیب الرحمٰن اور اُس کے دوست کو پولیس نے حراست…

امراضِ گردہ میں مبتلا افراد کو ورزش سے کافی فائدہ پہنچتا ہے، تحقیق

ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گردے کی بیماری میں مبتلا افراد کو پابندی کے ساتھ ورزش کرنے سے کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اس تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو کہ متحرک زندگی گزارتے ہیں انھیں امراض گردہ لاحق ہونے کے امکانات بھی کم…

سوات: ملزم واصف کی ساس کا ویڈیو بیان

مینگورہ پولیس اسٹیشن میں ملزم واصف کے خلاف نوکریاں دلانے کے بہانے رقم بٹورنے کے مقدمے کے اندراج کے ساتھ ہی ملزم کی ساس اور سابقہ ضلعی کونسل شاہی عزت کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔شاہی عزت نے ویڈیو میں پولیس پر ملزم واصف سے بات کرنے والے…

سات ووٹ مسترد ہونے کیخلاف اپوزیشن عدالت نہیں جاسکتی، مرزا آفریدی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ سات ووٹ مسترد ہونے کے خلاف اپوزیشن عدالت نہیں جاسکتی، جن سینیٹرز نے قواعد کی خلاف ورزی کی، لگتا ہے انہیں گیلانی پسند نہیں تھے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد…

پشاور: تھانا غربی میں مبینہ پولیس تشدد سے 14 سالہ طالبعلم جاں بحق

پشاور کے تھانہ غربی میں مبینہ پولیس تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو اسلحہ تاننے پر گرفتار کیا گیا، اس نے حوالا ت میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔لڑکے کے والد خیال اکبر کا پولیس پر الزام لگاتے…

صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہیں، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پریزائيڈنگ آفسیر کو آخری لمحات میں سامنے لایا…

گجرات کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن بیڈز کی کمی نہیں، انتظامیہ

گجرات کے عزيز بھٹی شہید اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے آکسیجن بیڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری نے کہا کہ کورونا مریضوں کے لیے مختص ایک سو گیارہ آکسیجن بیڈز میں سے پچاس اب بھی خالی ہیں۔ سب سے زیادہ…

پی ڈی ایم مولانا کو بیوقوف بنارہی ہے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مولانا کو بیوقوف بنا رہی ہے، مولانا کو عقل آجانی چاہیے کہ پی ڈی ایم کی صدارت چھوڑ دیں، کل یہ دھرنے کے لیے آئے تو مولانا کو آدھے راستے میں چھوڑ جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن…

نثار کھوڑو نے چیئرمین سینیٹ الیکشن ایک بوڑھے کا غلط فیصلہ قرار دیدیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو کرسی پر بیٹھے ایک بوڑھے کا غلط فیصلہ قرار دیدیا۔نواب شاہ میں پریس کانفرنس کے دوران نثار کھوڑو نے کہا کہ مصنوعی حکومت اداروں کو استمال کر رہی ہے۔اُن کا…

چیئرمین سینیٹ الیکشن، اپوزیشن نے جان بوجھ کر ووٹ خراب کیے، اسد قیصر کا دعویٰ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ خراب کیے۔صوابی میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن ارکان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) امیدواروں کو ووٹ نہیں…

قبائلی علاقوں پر زبردستی قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے، افراسیاب خٹک

سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں پر زبردستی قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔پشاور میں قبائلی سیمینار سے خطاب میں افراسیاب خٹک نے مطالبہ کیا کہ قبائلی تنازعات کے حل میں مقامی عمائدین کو ساتھ بٹھایا…

کوئٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش

کوئٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد کوئٹہ کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بلوچستان کے علاوہ شمالی وزیرستان میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب کے بالائی علاقوں، خیبر…

لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا

لاہور چیئرنگ کراس مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔ پنجاب بھر سے آئی ہوئی ہیلتھ ورکزر سڑک پر ہی سوگئیں۔ ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔ دھرنے پر بیٹھی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے…

لاہور، گجرات، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

برطانیہ سے آئے کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، لاہور کے 16، گجرات کے 17اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون بارہ بجتے ہی شروع ہوگیا۔ پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے تک کھلیں گی، انتہائی…

ایران سے آیا ریت کا طوفان چاغی پہنچ گیا

ایران سے آنے والا ریت کا طوفان چاغی کی تحصیل تفتان پہنچ گیا، طوفان کے باعث حدنظر صفر ہوگئی۔طوفان کے آج دالبندین اورنوشکی کے علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔بشکریہ جنگ;} a…