جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل ایران میں ہوگا

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل ایران میں ہوگا، اجلاس کا افتتاح ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کریں گے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے وزراء…

بلیک لائیوز میٹرز مہم سے اظہارِ یکجہتی، جنوبی افریقی ٹیم میں تنازع کھڑا ہوگیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل ہی جنوبی افریقہ کو تنازع کے سامنا کرنا پڑگیا۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی ہدایت کا انکار کرنے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک میچ سے ہی دستبردار ہوگئے۔ …

مہنگای کیخلاف ارکان پنجاب اسمبلی کا احتجاج

ملک میں مہنگائی سے پیدا صورتحال پر پنجاب اسمبلی کے ارکان بھی احتجاج کے لئے نکل آئے۔ارکان پنجاب اسمبلی سبزیاں، روٹیاں اٹھا لائے اور مہنگائی کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔رکن اسمبلی راحیلہ خادم چوڑیاں لے آئیں تو ایم پی اے مرزا محمد جاوید…

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوگیا

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے جس کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر بند ہوا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32…

ڈی جی ISI کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری

وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تقرری کی منظوری دے دی۔وزیراعظم ہاؤس نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری…

ہمارے اتحاد میں اے این پی ہے، ن لیگ اور مولانا ہمارے مشورے پر سوچ لیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ اتحاد میں عومی نیشنل پارٹی (اے این پی) ہے، ن لیگ اور مولانا ہمارے مشورے پر سوچ لیں۔پشاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ…

سپریم کورٹ کا گرین بیلٹ پر کےالیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن کی اجازت دینے سے انکار

سپریم کورٹ نے کےالیکٹرک کو گرین بیلٹ پر گرڈ اسٹیشن کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔سپریم کورٹ کراچی میں پی ای سی ایچ سوسائٹی میں گرین بیلٹ پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ گرین بیلٹ کلیئر کریں، کےالیکٹرک کو گرین…

اصل غصہ نیوزی لینڈ پر تھا، بھارت ویسے ہی راستے میں آگیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اصل غصہ تو نیوزی لینڈ پر تھا، بھارت تو ویسے ہی راستے میں آگیا۔ خیال رہے کہ آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان ٹیم کا کیوی ٹیم سے…

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی20 میں کتنی بار شکست دی؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ کی تیاریاں مکمل کرلیں، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔مختصر ترین کرکٹ کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 بار مدمقابل آچکی ہیں، 3 مرتبہ پاکستان اور 2 بار نیوزی لینڈ فاتح رہا ہے۔مجموعی طور…

کےالیکٹرک صارفین کیلئے 69 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی

کےالیکٹرک کےصارفین کے لیے بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کااطلاق صرف نومبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، لائف لائن صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نیپرا نے 2 ستمبر2021 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی…

نیوزی لینڈ پریشانی کا شکار، لوکی فرگوسن ایونٹ سے آؤٹ

پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا جہاں ان کے اہم بولر لوکی فرگوسن ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لوکی فرگوسن انجری کا شکار ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ آج ٹی…

دفاعی چیمپیئن کو پھر شکست، جنوبی افریقہ 8 وکٹوں سے کامیاب

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، جنوبی افریقہ نے اُسے 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ٹاس جیت…

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جہاں پاکستان نے اس کی پہلی وکٹ گرادی۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ…

ڈی جی ISI کی تعیناتی سے قبل وزیراعظم نے تمام افسران کے انٹرویوز کیے، ترجمان وزیراعظم آفس

ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام نامزد افسران کے انٹرویوز کرنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج…

پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق مال بردار ٹرینوں کے کرائے میں 5 فیصد جبکہ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کے لیے کمیٹی…

ایک تولہ سونا 4200 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک تولہ قیمت میں 4200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے…

ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی…

بھارت کو ہر سال پاکستان سے T20 سیریز کھیلنی چاہیے، کیون پیٹرسن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن  کا کہنا ہے کہ ہر سال پاک بھارت ٹی 20 سیریز ہونی چاہیے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف 227 رنز سے شکست پر بھارتی ٹیم کو ٹرول کرتے ہوئے ماضی یاد دلا…

جرگے کا فیصلہ دینِ الٰہی سے بڑا نہیں ہوسکتا: جسٹس فائز

سوات میں وراثتی جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ جرگے کا فیصلہ دینِ الٰہی سے بڑا نہیں ہو سکتا۔سوات میں وراثتی جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان…

ملٹری لینڈ پر قائم شادی ہالز مسمار کرنے کیخلاف درخواست خارج

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ملٹری لینڈ پر قائم شادی ہالز مسمار کرنے کے خلاف درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔سپریم کورٹ میں ملٹری لینڈ پر قائم شادی ہالز مسمار کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔شادی ہال مالک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ…