جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

عدالت نے والد کے خلاف عبوری حکم دیا ہے، بیٹا رانا شمیم

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے نے کہا ہے کہ عدالت نے والد کے خلاف عبوری حکم دیا ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں رانا شمیم کے بیٹے نے کہا کہ والد کے حکم پر انگلینڈ نہیں آیا ہوں، اگلی سماعت پر حلفیہ بیان کی اصل کاپی جمع…

ملک میں گندم سرپلس مقدار میں موجود ہے، فخر امام

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ ملک میں گندم سرپلس مقدار میں موجود ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پاسکو عمران ناصر کی وفاقی وزیر کو گندم کے…

وفاق نے سندھ حکومت کی مدد تسلیم کرنے کے بجائے الزامات لگائے، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جو کچھ کرنا تھا کیا، یہ تاثر غلط ہے کہ صوبائی حکومت بسیں نہیں دے رہی تھی۔جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران سعید غنی نے کہا کہ گرین لائن میں…

اسد عمر، بلاول بھٹو پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند پر تھوکا اپنے منہ پر واپس آتا ہے، بلاول بھٹو پر تنقید سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں۔ پی ٹی آئی رہنما کی تقریر پر…

امریکا میں 70 سال سے زائد عمر کی سگی بہنوں میں پہلی ملاقات

امریکا میں دو سگی بہنوں کی زندگی میں پہلی بار گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی، یہ دونوں بہنیں اب 70 برس سے زیادہ عمر کی ہوچکی ہیں۔ان دونوں کو ایک دوسرے کے وجود کا علم ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوا۔پاکستان ریلوے میں ایک اور دلچسپ واقعہ پیش آگیا،…

چشمہ لگانے والے افراد کے لیے اچھی خبر

چشمہ لگانے والے افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب امریکا نے 15 منٹ میں دھندلا پن سے نجات پانے اور صاف بینائی واپس لانے والی آئی ڈراپ بنا ڈالی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں آنے والا ایک نیا منظور شدہ آئی ڈراپ لاکھوں امریکیوں…

لندن ہائی کورٹ کا وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی کے حق میں فیصلہ

لندن ہائی کورٹ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی کے خلاف امریکا کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ تاہم لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی جولین اسانج کی امریکا حوالگی میں مزید رکاوٹیں باقی ہیں۔لندن ہائی کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ جولین اسانج…

نائیجیریا میں مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ، 9 نمازی جاں بحق

نائیجیریا میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 9 نمازی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ضلع مشیگو کے گاؤں کی مسجد پر نماز کےدوران حملہ کیا۔مسجد میں فائرنگ سے 9 نمازی جاں بحق جبکہ متعدد…

پاکستان سے کمبوڈیا جانے والا ہاتھی ’کاون‘ ایک سال میں کافی بدل گیا

پاکستان سے کمبوڈیا کی پناہ گاہ منتقل کیا جانے والا ہاتھی ’کاون‘ اپنے نئے گھر پہنچنے کے ایک سال بعد کافی تبدیل ہو گیا ہے۔کاون کو ایک سال کی عمر میں 1985 میں سری لنکن حکومت نے اس وقت کے پاکستانی صدر جنرل ضیاء الحق کو بطور تحفہ پیش کیا تھا۔…

کراچی: گلشن معمار میں زوردار دھماکا، چوکیدار زخمی

کراچی کے علاقے گلشن معمار سیکٹر زیڈ 3 میں زیر تعمیر مکان کے ساتھ زور دار دھماکہ ہوا، جس میں چوکیدار معمولی زخمی ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا زیر زمین سیوریج لائن میں گیس جمع ہونے سے ہوا۔دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب…

بلاول بچہ ہے اس کی بات کو زیادہ سیریس نہیں لیناچاہیے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ  بلاول معصوم بچہ ہے اس کی بات کو زیادہ سیریس نہیں لینا چاہیے۔  بلاول بھٹو کے اس بیان پر کہ ہمیں ابھی ٹائم چاہیے۔ اسد عمر نے کہا کہ بیٹا آپ کے نانا 50 سال پہلے سے حکمران رہے ہیں۔کراچی…

انٹربینک میں ڈالر 10پیسے مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے سستا

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے بڑھا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے کم ہوا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہے۔ انٹربینک میں کاروبار بندش پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 177 روپے…

فیصل آباد: اسپتال سے مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال لاہور سے مردہ قرار دی گئی 4 سال کی بچی زندہ نکلی، بچی کے زندہ ہونے کا علم اس وقت ہوا جب اسے مردہ سمجھ کر غسل دیا جارہا تھا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تدفین سے قبل غسل کے دوران بچی کی نبض چلتی محسوس ہوئی، جس کے بعد…

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کیخلاف ایمپریس مارکیٹ پر احتجاج، وزراء کی شرکت

پیپلز پارٹی نے بجلی، آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایمپریس مارکیٹ پر احتجاج کیا۔پی پی کے احتجاج میں صوبائی وزیر سعید غنی، شہلا رضا، شاہدہ رحمانی، ایوب کھوسہ و دیگر نے شرکت کی۔سندھ کی حکمران جماعت نے ملک میں بجلی،…

ریاست کو ماں جیسا ہونا چاہیے جو بچوں کو سنبھال کر رکھے، آصف زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ریاست کو ماں جیسا ہونا چاہئے جو بچوں کو اپنی گود میں سنبھال کررکھے۔اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر دیے گئے پیغام میں آصف علی زرداری نے…

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے سی اے اے کا آڈٹ مکمل کر لیا

سول ایوی ایشن (سی اے اے)  کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع کا  کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ)  نے پاکستان سی اے اے کا آڈٹ مکمل کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤ کی مثبت رپورٹ کے نتیجے میں پی آئی اے اور دیگر پاکستانی…

ملتان: خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ نادرا کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں خواجہ سراؤں (ٹرانس جینڈرز) کے حقوق پر تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا آفس میں ٹرانس جینڈرز کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کیئے جائیں گے۔انسانی…

گورنر SBP ملائیشیاء کی آئی ایف ایس بی کے چیئرمین مقرر

ملائیشیاء کی کونسل آف اسلامک فنانشل سروسز بورڈ(آئی ایف ایس بی) نے ڈاکٹر رضا باقر کو چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ابوظہبی میں منعقدہ آئی ایف ایس بی کے 39 ویں اجلاس میں ڈاکٹر باقر کو سال 2022 ءکے لئے چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، گورنر…

وزیراعظم کا دورہ کراچی 4 گھنٹے میں مکمل، اسلام آباد روانہ

وزیراعظم عمران خان کراچی کا دورہ 4 گھنٹے میں مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان آج دوپہر ایک بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے اور 4 گھنٹے بعد واپس روانہ ہوگئے۔عمران خان نے دورہ کراچی کا زیادہ تر وقت گورنر ہاؤس…

مویشیوں پر ٹیکس کا ٹھیکہ، سندھ ہائی کورٹ میں ٹینڈر سے دگنی رقم ایڈوانس دینے کی آفر

کراچی میں مویشیوں پر داخلی ٹیکس اور ہیلتھ کلیرنس سرٹیفیکٹ فیس وصولی کا ٹھیکہ مسلسل سندھ کی اہم شخصیت کے فرنٹ مین کو دینے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے والی کمپنی نے سندھ ہائی کورٹ میں کنٹریکٹ کی رقم سے دگنی سے بھی زائد رقم ایڈوانس جمع…