جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

اغواء کار گروہ میں شامل کون کیا ملازمت کرتا ہے؟

کراچی میں گزشتہ روز سندھ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اغواء برائے تاوان کے گروہ کے تمام ملزمان تعلیم یافتہ اور سرکاری اداروں میں اچھی ملازمتیں کرتے ہیں جو شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے ماہر بن چکے ہیں۔گروہ کے ماسٹر مائنڈ ملزم عدنان اختر نے…

ویڈیو، محمد رضوان نے شائقین کرکٹ کی محبت کا جواب کیسے دیا؟

گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے محمد رضوان کو اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے بھی خوب سراہا جس کا جواب دینے پر وہ بھی مجبور ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر محمد…

96ء تا 99ء برطرف ہونے والے سرکاری ملازمین بحال

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16 ہزار ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر حکومتی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالتِ عظمیٰ نے 1996ء سے 1999ء تک برطرف ہونے والے سرکاری ملازمین کو بحال کر دیا۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ…

محمد رضوان نے اپنی بہترین پرفارمنس کا کریڈیٹ کِسے دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنی شاندار پرفارمنس کا کریڈٹ مصباح الحق، وقاریونس اور شاہد اسلم  کو دیا۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انگلش کاؤنٹی سسکس سے معاہدے کے بعد سابق انگلش ویمن کرکٹر بھی رضوان سے متاثر ہوئے…

وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کے راز کھول دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کرکٹر شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک دوسرے کے سارے راز کھول دیے۔سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز لنکا پریمیئر لیگ میں شریک قومی اسٹار وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ’اسپرے چیلنج‘ پورا کیا جس میں پوچھے گئے سوالات کے انہوں…

کپل دیو، کوہلی اور گنگولی پر برس پڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور ویرات کوہلی کے تنازعے کی وجہ سے اُن پر برس پڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل دیو نے کوہلی اور گنگولی کے تنازعے پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’اس وقت کسی…

نصیر احمد فائق UN میں افغان مستقل نمائندہ مقرر

اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے نصیر احمد فائق کو اقوام متحدہ میں افغان مشن کا ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔نصیر احمد فائق یو این میں افغان مستقل نمائندے غلام محمد اسحاق زئی کی جگہ سنبھالیں گے۔اقوام متحدہ میں افغان مشن نے جاری…

لاہور: ایک ہی محلے کے 5 بچوں سے زیادتی

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے ایک ہی محلے میں 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی مستنصر فیروز کے مطابق شہری عبدالباسط کی درخواست پر بچوں سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر…

اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کریگا: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے جس کے دوران ہفتہ اور اتوار کو لوکل چھٹی ہو گی، جبکہ پیر کی چھٹی کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کرے گا۔سیف سٹی دفتر اسلام آباد میں میڈیا…

پی سی بی نے کوچز کی تلاش کا اشتہار دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچز کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کرکے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، پہلی بار پاور ہٹنگ کوچ کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار کے مطابق ہائی پرفارمنس کوچ کے…

16 ہزار ملازمین کی برطرفی کیخلاف نظرِ ثانی اپیلیں خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا، نظرِ ثانی کی اپیلیں خارج کر دیں۔عدالتِ عظمیٰ کے جج عمر عطاء بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔سپریم کورٹ نے چار ایک کے تناسب سے دائر اپیلیں خارج…

آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور تیسرے نمبر پر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور تیسرے، پڑوسی ملک افغانستان کا دارالحکومت کابل پہلے، بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کابل کی فضاء آج انتہائی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد…

آصف علی انٹرنیشنل برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

بین الاقوامی اسپورٹس برانڈ کی جانب سے اپنی تشہیر کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی آصف علی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء  میں بہترین پرفارمنس دینے والے سیدھے ہاتھ کے بلے باز آصف علی بین الاقوامی اسپورٹس برانڈ ’پوما ‘…

اسد عمر بھی محمد رضوان سے متاثر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کو بھی قومی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنا مداح بنا لیا۔اسد عمر نے میچز میں شاندار پرفارمنس اور پاکستان کی فتح میں مسلسل اپنا کردار ادا کرنے والے محمد رضوان  کی تعریف میں…

پاک ویسٹ انڈیز T20 سیریز: آصف، حسنین نے 13 سال پرانی یاد دلا دی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ  سعید اجمل کے 13 سال پُرانے مزاحیہ کیچ ڈراپ کی یاد تازہ ہوگئی۔گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا تھا۔اس میچ کے…

معاملے سے نمٹ لیں گے، کوہلی کے بیان پر گنگولی نے خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) آئی کے صدر سارو گنگولی نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس پر خاموشی توڑدی، ان کا کہنا ہے کہ اس سے مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی نے کہا کہ…

انگلش ویمن کرکٹر محمد رضوان کی منتظر

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انگلش کاؤنٹی سسکس سے معاہدے کے بعد سابق انگلش ویمن کرکٹر بھی رضوان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔محمد رضوان کے سسکس کرکٹ کے ساتھ معاہدے پر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ محمد رضوان سے…

پاکستان، کورونا وائرس سے اموات میں اچانک اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ چکا ہے، اس موذی وائرس کے باعث اموات میں اچانک اضافہ سامنے آیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او…

کراچی: مکہ ٹیرس کے یوٹیلٹی کنکشن کاٹنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر 12 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ دی جائے۔کراچی میں پریڈی تھانے کی حدود میں واقعے مکہ ٹیرس مکینوں کی جانب سے خالی نہ…

محمد رضوان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے ایک سال کے دوران 2 ہزار رنز بنانے…