جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کپتان پھر جیت گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحریک انصاف کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر اپنا موقف بیان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کپتان پھر جیت گیا، فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے، عوام کی بھاری تعداد…

مسلم لیگ (ن) کا مارچ سرائے عالمگیر پہنچ گیا

مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں (ن) لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ سرائے عالمگیر پہنچ گیا جس کے بعد مارچ آج اسلام آباد روانہ ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی تقریر میں وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارے پاس…

باکسر عثمان وزیر کا کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع

پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے میڈیل ایسٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔دبئی میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے انڈونیشین باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ کل دبئی میں اپنے ٹائٹل کا…

پاکستانی باکسر آصف ہزارہ نے ایشین ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا

پاکستان کے باکسر آصف ہزارہ نے اپنے مدمقابل انڈونیشین باکسر ایست الومان کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔دبئی میں دونوں باکسرز کا دس راؤنڈ تک مقابلہ ہوا جس میں سے آصف ہزارہ نے 9 راؤنڈ جیتے۔رپورٹس کے مطابق آصف ہزارہ…

عمران خان اپنی فکر کرو، تمہیں کون چھوڑے گا، تم ہماری گرفت میں ہو، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان    نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہو کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اپنی فکر کرو تمہیں کون چھوڑے گا، تم ہماری گرفت میں ہو۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد…

وزیراعظم نے جلسے میں آنے والوں کا شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے جلسے میں آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کردیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں آج ہونے والے جلسے میں آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک سے آنے…

دلہے کے آنے میں دیر ہونے پر دلہن اس کیخلاف تھانے پہنچ گئی

شادی کے لیے وقت پر نہ پہنچنے والے دلہے کے خلاف اس کی ہونے والی دلہن مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانے پہنچ گئی۔بھارتی ریاست بہار کے علاقے دھن آباد میں دلہن اپنے دلہے کا انتظار کرتی رہی لیکن وہ نہیں آیا، جب انتظار کی برداشت ختم ہوئی تو دلہن…

ہم امپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں۔گوجرانوالہ میں مریم نواز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نیا پاکستان کو صرف ایک…

وزیراعظم کے خطاب پر شہباز شریف کا ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لوگوں کو خریدنے کےلیے پیسے لگا رہی ہے، حکومت کیا جان بھی جاتی ہے تو جائے لیکن میں انہیں کبھی…

پی ٹی آئی جلسے میں مغرب کے وقت پر فجر کی اذان

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے ’امر بالمعروف‘ کے دوران اذان دینے میں غلطی ہوگئی۔ جب پنڈال میں مغرب کی اذان کا وقت ہوا تو سینیٹر فیصل جاوید نے شرکاء کو خاموش کروایا۔اس کے بعد جب لوگ اذان سن رہے تھے تو اس دوران…

ن لیگی پیشکش پر ق لیگ نے مہلت مانگ لی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومتی اتحادی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائشگاہ پر ن لیگی وفد کی ق لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی، جس میں…

مولانا فضل الرحمان کا قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا قافلہ وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد پہنچ گیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اب ٹمٹماتا چراغ بن چکی ہے، صرف ایک پھونک کی مار ہے۔سربراہ جے یو…

عمران خان کی حکومت جاچکی ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت جاچکی، اسے خدا حافظ کہنے اسلام آباد جارہے ہیں۔مریم نواز نے کنٹینر پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کو جھوٹا قرار دے دیا۔ کنٹینر پر موجود مریم نواز، حمزہ…

مولانا فضل الرحمان کا جلسے سے خطاب

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  جلسے سے خطاب  کررہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہم اپنی فتح اور تمھاری شکست کا اعلان کررہے ہیں، میرے جوانوں اور کارکنوں کبھی مایوس نہیں ہونا۔وفاقی دارالحکومت…

علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے فضائی مناظر شیئر کردیے

وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے فضائی مناظر شیئر کردیے۔اپنی پوسٹ میں علی زیدی نے لکھا کہ ’کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا!۔‘واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی…

ویڈیو: وزیراعظم عمران خان کے جلسہ گاہ سے واپس جانے کے مناظر

وزیر اعظم عمران خان کے جلسہ  گاہ سے واپس جانے کے مناظر سامنے آگئے ہیں۔ اس جلسے میں وزیراعظم نے ایک گھنٹے 50 منٹ طویل خطاب بھی کیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسٹیج سے اترتے ہوئے کارکنوں کی جانب ہاتھ ہلا کر  ان…

حکومت جا نہیں رہی، جا چکی ہے، شاہ زین بگٹی

جمہوری وطن پارٹی کے ایم این اے شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت جا نہیں رہی، بلکہ جاچکی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ زین بگٹی نے کہا کہ میرے پاکستانیوں حکومت جانہیں رہی، حکومت جا چُکی ہے۔واضح رہے کہ عدم اعتماد سے پہلے حکومت کو شدید دھچکا…

وزیراعظم عمران خان طویل خطاب میں قوم کو سرپرائز نہ دے سکے

وزیراعظم عمران خان کے سرپرائز کا قوم انتظار کرتی رہی لیکن وہ سرپرائز نہ دے سکے ۔پریڈ گراؤنڈ میں امر بالمعروف جلسے سے عمران خان نے 1 گھنٹہ 50 منٹ طویل خطاب کیا لیکن وہ اپنے دعوے کے برعکس کوئی سرپرائز نہ دے سکے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا…

مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا۔مریم نواز نے گوجرانولہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم جب وہ وزیر اعظم پر تنقید کر…

آج عمران نیازی سمیت پوری کابینہ کی شکلیں بتا رہی تھیں گل مک گئی ہے، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آج قوم نے شکست خوردہ سابق وزیراعظم عمران نیازی کا رونا دھونا سنا، آج عمران نیازی سمیت پوری کابینہ کی شکلیں بتا رہی تھیں کہ ’گل مک گئی ہے‘۔وزیراعظم عمران خان کے ’امر بالمعروف‘ جلسے سے خطاب پر ردِ عمل…