جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

امریکا نے وزیراعظم کے الزامات ایک بار پھر مسترد کردیے

امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دو ٹوک الفاظ میں کہتی ہوں کہ ان الزامات میں قطعی کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے…

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مستعفی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے مستعفی ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئیں جن کی تصدیق نہ ہوسکی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کچھ دیر پہلے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کےبعد پارلیمنٹ پہنچے…

گورنرخیبرپختونخوا کا مستعفی ہونے پر غور

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ وہ آج وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ان…

عمران خان کو قائد حزب اختلاف بننے پر خوش آمدید کہوں گا، آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان قائد حزب اختلاف ہوں گے۔آصف زرداری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے پر خوش…

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پیپلز سیکریٹریٹ پر جشن

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پیپلز سیکریٹریٹ پر جشن منایا گیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ قوم مبارکباد کی مستحق ہے، تاریخی دن ہے جس کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے،…

مولانا فضل الرحمٰن کا آج یوم تشکر منانے کا اعلان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق جمعے کو تحفظ آئین کے نام سے ہونے والے مظاہرے اب یوم تشکر کے نام سے ہوں گے، جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کے زیراہتمام جے یو…

عمران خان پہلے بھی 2 مرتبہ احتجاج کی کال دے چکے ہیں، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی دو مرتبہ احتجاج کی کال دے چکے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ آدمی صرف اقتدار سے چمٹا ہوا ہے،…

اپوزیشن کے پی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے، شکست ہوگی، شوکت یوسفزئی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے ان کو شکست ہوگی۔ خیبر پختونخوا عمران خان اور پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف…

آج کے بعد سفارت کار بات کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے، حنا ربانی کھر

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے ساتھیوں کو یا تو کوئی تجربہ نہیں یا جان بوجھ کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، انہیں عمران خان کا بچنا پاکستان کے بچنے سے زیادہ اہم لگ رہا ہے۔جیونیوز کے پروگرام  ’آج شاہ زیب…

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جا سکتی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جانے کا اشارہ دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نےسپریم کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا اور امپورٹڈحکومت لانے کی امریکی کوشش کے خلاف اتوار کو احتجاج کی کال دے…

پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال

پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال  کردی گئی، سمری پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے تجویز دی ہے کہ اوگرا کی تعین کردہ قیمتیں ہی صارفین کو منتقل…

عمران جب قائد حزب اختلاف بنیں تو اپنا موقف عوام کے سامنے رکھیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ جب آپ قائد حزب اختلاف بنیں تو اپنا موقف عوام کے سامنے رکھیں۔جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول…

عمران نیازی نے عدم اعتماد کی کامیابی کا پیشگی اعلان کردیا، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی عدم اعتماد کی کل کی کامیابی کا پیشگی اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ اقتدار کے غم میں عمران خان نیازی…

مریم نواز کا عمران خان کو بھارت منتقل ہونے کا مشورہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو بھارت منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی اس اقتدار کو جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص…

میاں افتخار حسین نے عمران خان کو 3 بار کا وزیر اعظم قرار دے دیا

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار حسین نے  عمران خان کو تین بار کا وزیر اعظم قرار دے دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں میاں افتخار حسین نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تین بار وزیراعظم بننے پر مبارک ہو !میاں افتخار حسین نے…

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد جمع، کل اجلاس کی صدارت کون کرے گا؟

متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے، کل اجلاس کی صدارت کون کرے گا؟اس وقت قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف قرارداد عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی…

یہ پوری چین تھی، فرح صاحبہ کے ذریعہ خاتون اول کو پیسے جاتے تھے، عطاء اللّٰہ تارڑ

پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹرانسفر کے لیے پیسے لیے جاتے تھے، یہ پوری چین تھی، فرح صاحبہ کے ذریعہ خاتون اول کو پیسے جاتے تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے خاتون اول کی دوست فرح…

امپورٹیڈ حکومت ہرگز تسلیم نہیں، عوام میں نکلوں گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نےسپریم کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا اور امپورٹڈحکومت لانے کی امریکی کوشش کے خلاف اتوار کو احتجاج کی کال دے دی۔قوم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عوام ہی مجھے لے کر آئے اور میں نے اُن ہی میں جانا ہے، میں جدوجہد…

مریم نواز تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے وقت اسمبلی میں موجود ہوں گی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔مریم نواز تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود رہیں گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق…

سعودی عرب نے پاکستان سے گوشت کی درآمد پر پابندی لگا دی

سعودی عرب نے پاکستان سے گوشت درآمد پر پابندی لگا دی۔سعودی فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی گائے کے گوشت میں لمپی اسکن وائرس کے سبب لگائی گئی ہے۔ سعودی حکام کےمطابق پابندی مفاد عامہ کےتحت لگائی گئی۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی…