جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

زمین سے ایک ساتھ 5 سیاروں کا نظارہ کب ہوگا؟

18 سال بعد پہلی بار ایسا موقع آیا ہے کہ زمین سے 5 سیاروں کا ایک ساتھ نظارہ کیا جاسکتا ہے۔دو یا تین سیاروں کا ایک ساتھ نظر آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ 5 سیاروں کو ایک ساتھ قطار در قطار دیکھا جاسکے…

ن لیگ کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی ناراضگیاں ختم ہونا شروع ہوگئیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف ارکانِ پنجاب اسمبلی کی ناراضگیاں ختم ہونا شروع ہوگئیں، گوجرانوالہ سے ایم پی اے اشرف انصاری کی بھی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اشرف انصاری کی وزیراعظم…

وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے قرض کے حصول کے لیے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، جس کے مطابق چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کے لیے ہوگا۔اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چین…

مصروف ترین ریلوے اسٹیشن روہڑی کا کانٹا سسٹم ناکارہ، ’جگاڑ‘ سے کام چل رہا ہے

کراچی اور کوئٹہ کو 2 مرکزی ریلوے لائنوں کے ذریعے ملک بھر سے ملانے والے پاکستان ریلوے کے روہڑی ریلوے اسٹیشن کا پٹریوں کی تبدیلی کا کانٹا سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے، جہاں کام ’جگاڑ‘ کی مدد سے چلایا جا رہا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کو مختلف…

عمران خان کا بیرونی سازش کا بیانیہ دفن ہوگیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیرونِ ملک سازش کا بیانیہ دفن ہوگیا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان کے اپر دیر میں جلسے سے خطاب پر ردعمل دیا اور سابق وزیراعظم کو 2023 تک چپ کرکے انتظار کرنے کا…

حافظ حمد اللّٰہ نے عمران خان کو ناکام سیاسی کھلاڑی قرار دیدیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ناکام سیاسی کھلاڑی قرار دے دیا۔اپر دیر جلسے سے عمران خان کے خطاب پر پی ڈی ایم ترجمان نے ردعمل دیا اور کہا کہ عمران خان نیازی تھکا ہوا، ہارا ہوا،…

پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا مجبوری تھی، جلد قیمتوں کو نیچے لائیں گے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا مجبوری تھی، جلد قیمتوں کو نیچے لائیں گے، عمران خان آئی ایم ایف سے عوام کا خون نچوڑنے کا معاہدہ کرکے گئے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

عمران خان پر بغاوت کا کیس درج کرنے کا ماحول بنایا جا رہا ہے، فیاض الحسن چوہان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر بغاوت کا کیس درج کرنے کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کی معیشت…

کھلاڑی پرجوش، ویسٹ انڈیز سے سیریز کو آسان نہیں لے سکتے، ثقلین مشتاق

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑی پُر جوش ہیں، اسے آسان نہیں لے سکتے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ کوئی بھی سیریز ہو آسان نہیں لی جا سکتی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز…

صدر مملکت نے الیکشن و نیب ترمیمی بل نظرِثانی کے لیے واپس بجھوا دیے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل نظرِ ثانی کے لیے واپس بجھوا دیے، بل آرٹیکل 75 کی شق ایک بی کے تحت وزیر اعظم کو واپس بھجوائے گئے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹیاں بلوں پر نظر ثانی اور…

حمزہ شہباز پانی کی کمی سے متعلق عوامی شکایات پر برہم

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور میں پانی کی کمی سے متعلق عوامی شکایات پر برہم ہوگئے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، دوران اجلاس پانی کی کمی والے علاقوں میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔دوران اجلاس واٹر…

بھارت میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

بھارتی شہر حیدرآباد میں نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست ایک ملزم تلنگانہ راشٹرا پارٹی کے مقامی رہنما کا بیٹا ہے۔17 سالہ لڑکی کو 5 ملزمان نے اس وقت مبینہ طور پر…

پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی کے نئے صدور کا تقرر کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں پارٹی کے نئے صدور کی تقرری کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے نئے…

پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر لیے، معاہدے پر عمل نہ کیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ڈیل کی اور 1 ارب ڈالر وصول کیے لیکن معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا۔آئی ایم ایف سے معاہدے پر سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا…

کرپٹ لیڈروں نے ملک کو خیراتی بنا دیا، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرپٹ لیڈروں نے ملک کو خیراتی بنا دیا۔اپر دیر میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ آج لگتا ہے سارا دیر جلسے کے لیے نکل آیا…

میرے خلاف امریکا، بھارت اور اسرائیل نے سازش کی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے خلاف امریکا، بھارت اور اسرائیل نے سازش کی۔اپر دیر میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، سارے پاکستان کی آواز…

بھارت میں کم عمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

بھارتی شہر حیدرآباد میں نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست ایک ملزم تلنگانہ راشٹرا پارٹی کے مقامی رہنما کا بیٹا ہے، دوسرے ملزم کی شناخت سعد الدین ملک کے نام سے ہوئی…

ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، کے-الیکٹرک

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے-الیکٹرک نے شہر میں غیرمعمولی صورتحال کا ذمہ دار ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دے دیا۔ ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ…

وزیر اعلیٰ محمود خان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے لانگ مارچ میں فورس استعمال کرنے سے متعلق بیان پر پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔محمود خان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں مقامی ایڈووکیٹ نے رٹ دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ محمود…

عمران خان کا اپر دیر جلسے سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے خلاف امریکا، بھارت اور اسرائیل نے سازش کی۔اپر دیر میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، سارے پاکستان کی آواز ہے۔انہوں…