جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

قومی ٹیم کے اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کیلئے کڑا امتحان بن گیا

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کے لیے کڑا امتحان بن گیا۔کمیٹی کی مشاورت کا عمل جاری ہے، جسے ناموں کو حتمی شکل دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کی اصل وجہ ایشیا کپ میں بیٹرز کی…

رات میں کام کرنے والے کھانے کے اوقات میں تبدیلی کرکے ذہنی صحت برقرار رکھ سکتے ہیں، تحقیق

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب تمام لوگ سوتے ہیں ایسے میں آپ اپنی ملازمت کے سلسلے میں سخت محنت کرتے ہیں تو یہ ذہنی صحت کے لیے خطرات کا باعث بنتی ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنے کھانے پینے کے اوقات کو دن کے وقت تک محدود یا اس میں…

ناسا اسپیس کرافٹ چاند پر جاتے ہوئے ڈگمگا گیا

ناسا کا چھوٹا اسپیس کرافٹ چاند پر جاتے ہوئے مشکلات کا شکار ہوگیا، اسپیس کرافٹ کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شمسی توانائی سے چلنے والے پینلز بھی کام نہیں کر رہے۔امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے نے مائیکرو ویو اوون کی جسامت جتنا 25…

نیند کی کمی خود غرضی کے ساتھ دوسروں کی مدد سے بے اعتناعی کا سبب بنتی ہے، تحقیق

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے جہاں صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہیں اس کے نتیجے میں دوسروں کی مدد کرنے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ اس حوالے سے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر آپ…

گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا

پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پر آٹا مزید مہنگا ہوگیا، ملز مالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا کردیا جبکہ مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا۔ایک ہفتے میں 15 کلو تھیلے کی قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1300…

پنجاب میں تبدیلی کیسے آئے گی، ہمارے نمبرز پورے ہیں، مونس الہٰی

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کیسے آئے گی، ہماری نمبر گیم پوری ہے۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری کی پوری کھسک چکی ہے۔ اعتماد کا ووٹ ہم آسانی سے لے…

آرمی چیف کے بارے میں بیان پر عمران خان کا یو ٹرن تعجب کی بات نہیں، شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیات اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے عمران خان نے ساری عمر یو ٹرن لیے، آرمی چیف کے بارے میں بیان پر ان کا یو ٹرن کوئی تعجب کی بات نہیں۔اپنے بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں سے متعلق متنازع…

انٹر بورڈ کراچی: نئے نصاب اور ماڈل پیپرز کی تیاری کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کی انگلش، بائیولوجی، کیمسٹری اور ریاضی کی شائع کردہ نئی نصابی کتب کے مطابق سالانہ امتحانات برائے 2022-23ء کے امتحانات…

پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی، جس کے مطابق صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 25 ضلع کونسل اور 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی۔صوبے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن…

سندھ میں ڈینگی و ملیریا کے لیبارٹری ٹیسٹ کی قیمت کم کردی گئی

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی اور ملیریا کے لیبارٹری ٹیسٹ کی قیمت کم کردی۔ ڈینگی کی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمت 1460 اور 3000 سے کم کرکے 850 کردی گئی۔ ہیلتھ کیئر کمیشن نے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد جاننے کے ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کردی ہے، جس کی…

یہ اوپنرز پاکستان کو ٹورنامنٹ جتوانے والے نہیں، عاقب جاوید کی تنقید

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اوپنرز پاکستان کو کوئی ٹورنامنٹ جتوانے والے نہیں ہیں، مجھے نہیں سمجھ آتی کہ جس طرح کی ہم کرکٹ…

دنیا کے امیر ترین افراد کن شہروں میں رہتے ہیں؟

ایک رہائشی ایڈوائزری فرم ہینلی اینڈ پارٹنرز گروپ نے دنیا کے 10 ایسے شہروں کی فہرست جاری کی ہے جہاں سب سے زیادہ امیر افراد رہتے ہیں۔نیویارک، ٹوکیو، سان فرانسسکو، لندن، سنگاپور، لاس اینجلس، شکاگو، ہیوسٹن، بیجنگ اور شنگھائی دنیا کے 10 وہ…

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا۔دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے۔آج شام سے عوام ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرسکیں گے، عوامی خراج عقیدت کے لیے ملکہ کا تابوت…

حکومت کا ایم کیو ایم کے کارکنوں کی لاشیں ملنے کی تحقیقات کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنان کی لاشیں ملنے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے جبری گمشدہ کارکن کی 6 سال بعد لاش ملنا لمحۂ فکریہ…

پاکستان ٹیم انٹرنیشنل ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی

پاکستان کی تین رکنی ٹیم اس ماہ اردن میں ہونے والے انٹرنیشنل ویمن ٹینٹ پیگنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ پاکستان ایکیسوٹرین فیڈریشن کے سیکریٹری اسد حیات نے جیو نیوز کو بتایا کہ اردن میں انٹرنیشنل ویمن ٹینگ پیگنگ چیمپئن شپ 22 ستمبر سے کھیلی…

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم اس حوالے سے 15 ستمبر بروز جمعرات قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں…

جے آئی ٹی میں پیشی، عمران خان سے کیا سوالات ہوئے؟

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان دہشت گردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں عمران خان سے کیا سوالات ہوئے؟ ان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان سے سوال کیا گیا…

الیکشن کمیشن کا کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی ڈویژن میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 23 اکتوبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی…

مسقط ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے میں آگ لگنے سے 14 مسافر زخمی

سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط کے ہوائی اڈے پر بھارتی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق بھارتی مسافر طیارے کے انجن میں رن وے پر ٹیکسی کے دوران آگ لگی۔ مسقط سے عمانی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ انجن میں آگ لگنے سے طیارے میں دھواں…

دورے کے دوران اندازہ ہوا سندھ تقریباً ڈوبا ہوا ہے، سعد رضوی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےسربراہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ سندھ کے دورے کے دوران اندازہ ہوا کہ سندھ تقریباً ڈوبا ہوا ہے۔ دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رضوی نے کہا کہ سندھ میں حکومت اور انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی۔…