جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

نگراں وزیرِ اعظم کی برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کوپ 28 میں شرکت

دبئی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کے لیے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرس ہال میں آئے۔ترک صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی بھی ایک ساتھ کانفرنس ہال پہنچے۔علاوہ ازیں…

پولیس حملہ کیس: نذیر چوہان سمیت دیگر بری

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان سمیت 8 ملزمان کو پولیس حملہ کیس میں بری کر دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نذیر چوہان اور دیگر کے خلاف پولیس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت نذیر چوہان، سعد نذیر،…

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیب ریفرنس دائر

احتساب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس دائر کیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور دیگر کو ملزمان نامزد کیا گیا…

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سماعت کل جیل میں ہو گی

چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کا وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرا دیا گیا، کل سماعت جیل میں ہو گی۔سائفر کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا…

آسٹریلوی کرکٹر کو اردو سمجھ میں آنے کی وجہ سے حسن علی پریشان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔حسن علی نے کہا ہے کہ عثمان خواجہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے رہے، وہ اردو جانتے…

فیض آباد دھرنا کمیشن نے فواد حسن فواد کو طلب کرلیا

اختر علی شاہ کی سربراہی میں فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے معاملے میں نگراں وزیر اور سابق سیکریٹری ٹو پی ایم فواد حسن فواد کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق دھرنا کمیشن 5 دسمبر کو فواد حسن فواد کا بیان ریکارڈ کرے گا، انہوں نے 22 نومبر…

راولپنڈی اور اسلام آباد میں چکن سپلائی بحال

کمشنر راولپنڈی سے کامیاب مذاکرات کے بعد پولٹری ایسوسی ایشنز نے ہڑتال ختم کر دی۔جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں چکن کی سپلائی بحال ہو گئی۔کمشنر راولپنڈی نے چکن کی قیمتوں سے متعلق 22 جولائی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا ہے۔کمشنر…

انٹر بینک: ڈالر 284 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں…

تیل اور گیس کی تلاش کیلئے طلب بولیاں کھول دی گئیں

ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے طلب بولیاں کھول دی گئیں۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 10 بلاکس سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں جو ڈائریکٹوریٹ جنرل پیٹرولیم کنسیشنز نے طلب کی تھیں۔اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر…

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں۔دونوں سرکاری گاڑیاں چیف جسٹس پاکستان کے استعمال کے لیے مختص ہیں۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے سیکریٹری کابینہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ چیف جسٹس…

چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے حکمنامے کیخلاف درخواست دائر

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جیل ٹرائل کے حکم نامے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں درخواست دائر  کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس عدالت نے 23 نومبر کو حکم دیا کہ 28…

فیصل آباد: میاں، بیوی اور 3 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کے نواحی علاقے سے میاں، بیوی اور 3 بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق شوہر طاہر نے بیوی اور بچیوں کو نیند آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر وزنی چیز مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر نے…

یوٹیوب چینل لانچ کرنیوالی 85 سالہ دادی کی دھوم

بھارت سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ دادی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان کی کئی ویڈیو وائرل ہیں جن میں مسز نشچل نامی خاتون…

بلوچستان: رواں سال ایڈز کے 342 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ بلوچستان میں ایک سال کے دوران ایڈز کے 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر خالد الرحمٰن قمبرانی کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2358 ہو گئی ہے۔ڈاکٹر خالد قمبرانی کا کہنا ہے کہ…

جنگ بندی بغیر کسی توسیع کے ختم، غزہ پر اسرائیلی فوج کا حملہ

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی بغیر کسی توسیع کے ختم ہو گئی۔7 دن کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شمالی غزہ میں دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے ہوا تھا جس…

شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے…

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی

خلیج عدن میں پاکستانی تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی کے لیے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا…

آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پر بلا لیا

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پر مدعو کر لیا۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کینبرا میں قومی اسکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے جس پر اسکواڈ 5 دسمبر کو وزیرِ اعظم ہاؤس جائے گا۔آسٹریلوی کرکٹ…

کوئٹہ: گرین بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چلنے والی  گرین بس سروس کے کرائے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ کی گرین بس سروس کے کرائے میں آج سے 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد کرایہ 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ گرین…

آسٹریلیا: چور 10 ہزار ڈونٹس سے بھری گاڑی لے کر فرار

آسٹریلیا میں 10 ہزار ڈونٹس سے بھری ہوئی گاڑی چوری ہو گئی، پولیس نے جس کی تلاش شروع کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کارلنگفورڈ میں ایک نجی کمپنی کے ملازم نے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے کہ جب وہ سروس اسٹیشن پر رقم کی…