جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گڈاپ میں 31.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے جبکہ سپر ہائی وے کے…

ٹیپ بال کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت مقابلے کیلئے تیار

ٹیپ بال کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا  آمنا سامنا ہوگا، سوپر فکس چیمپئن شپ ٹرافی 19، 20 نومبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔چمپیئن شپ میں پاکستان، بھارت سمیت مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں…

قاضی خالد، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قانونی کمیٹی کے رکن مقرر

ماہر قانون قاضی خالد علی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قانونی کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) محمد خالد ایس کھوکھر نے ماہر قانون اور لاء یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر جسٹس(ر) قاضی خالد علی کو پاکستان…

عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹونیو گوتریس نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ …

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانا سٹی وزیر آباد میں درج کیا گیا۔ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے دی…

ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ ہم چند دن میں لے لیں گے، خواجہ اظہار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے پر بات ہوئی، جلد ہم مشترکہ لائحہ عمل پر پہنچیں گے، بلدیاتی انتخابات پر بھی بات ہوئی، کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ بھی ہم چند دن…

اتحادی جماعتیں اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹانے کے لیے سب کچھ کیا۔انہوں نے…

25 مئی کو پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق کارکن کے اہل خانہ کی عمران خان سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے لاہور میں 25 مئی کو پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے کارکن کے اہل خانہ نے  ملاقات کی۔پی ٹی آئی کا  کارکن فیصل 25 مئی کو راوی پُل پر پولیس کے مبینہ تشدد سے دریا میں گر کر…

پی ٹی آئی کا کارکنوں کو آنسو گیس سے بچاؤ کی تربیت دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کارکنوں کو آنسو گیس سے بچاؤ کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو آنسو گیس سے بچاؤ کی تربیت دی…

عراقی پارلیمنٹ میں لازمی فوجی سروس کے قانون پر تنازع

عراق میں لازمی فوجی سروس دوبارہ نافذ کرنے کے منصوبے پر پیشرفت ہو رہی ہے لیکن پارلیمنٹ میں اس پر تنازع جاری ہے۔اس حوالے سے نگراں حکومت نے پچھلے برس اگست میں قانون سازی کی تھی اور پارلیمنٹ میں بھیجا تھا لیکن سیاسی کشیدگی اور انتخابات کی…

ڈاکوؤں کو بھرپور جواب دینے کی حکمت عملی تیار کرلی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن

انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو بھرپور جواب دینے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ صوبے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور اسپیشل برانچ…

عمران خان مقدمے میں 3 جھوٹے نام شامل کرانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان وزیرآباد فائرنگ واقعے کے مقدمے میں 3 جھوٹے نام شامل کرانا چاہتے ہیں۔عمران خان کے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے…

مجھ پر عمران کے قتل کی کوشش کا تھریٹ جاری ہوا، نور رحمان کوچی

کوچی قبیلے کے سربراہ اور تاجر نور رحمان کوچی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ان پر عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام لگا کر تھریٹ الرٹ جاری کیا ، یہ الرٹ ان کی فیملی کے لیے خطرہ ہے، بتایا جائے الرٹ کس نے جاری کیا۔ اسلام آباد…

برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی ملاقات

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دفاعی، سلامتی اور تجارتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں میں…

کھمبے پر چڑھنے والا پی ٹی آئی کارکن بجلی کے جھٹکے سے نیچے گرگیا

راولپنڈی میں مری روڑ پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ایک کارکن بجلی کے کھبے پرچڑھ گیا اور تاروں کی زد میں آنے کے بعد بجلی کا جھٹکا لگنے کے باعث اونچائی سے نیچے گرگیا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی کا کارکن بجلی کے کھمبے پر بلندی پر…

چیئرمین سینیٹ کے استعفے کا مطالبہ بی اے پی نے مسترد کردیا

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے پی ٹی آئی کی جانب سے کیا جانے والا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عمران خان پر حملے میں نامزد ملزمان پر فوری ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شدید تحفظات…

سعودی عرب میں 40 دن بعد شدید سردی کی پیشگوئی

سعودی عرب میں 40 دن بعد موسم سرما کا آغاز ہوگا جس کے ساتھ ہی موسم شدید سرد ہو جائے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر کا آغاز ہوگا، جو بعدازاں پورے ملک میں پھیل…

رشی سوناک کی بنیامین نتن یاہو کو اسرائیلی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے سابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کو اسرائیلی انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں رشی سوناک کا کہنا تھا کہ تجارت، سلامتی، ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے لیے…

وزیراعظم کی یورپی یونین کے صدر سے ملاقات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ کے دورہ کے موقع پر یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چارلس مائیکل نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات…

فیصل آباد سے ریلی کی قیادت کروں گا، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے بتایا ہے کہ وہ فیصل آباد سے ریلی کی قیادت کریں گے۔ اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ جمعرات کو وزیرآباد میں شاہ محمود اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے دوبارہ سفر کے آغاز میں…