جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

پنجاب میں جائیداد کی تصدیق کا نیا پورٹل سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈیجٹل گردواری مکمل نہ کرنے والے اضلاع کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سینئر ممبر کا کہنا تھا کہ…

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی ٹیم سے معاملہ طے پاگیا، مونس الہٰی

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ لوگوں کا انتظار کرنا قبول نہیں، حل آج ہی نکال لیا جائے گا۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائش گاہ ظہور الہٰی روڈ پر ٹریفک جام کے معاملے پر مونس الہٰی نے بیان جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ…

چمن: باب دوستی پر پاکستانی اہلکار کی شہادت کے بعد کشیدگی برقرار

بلوچستان کے علاقے چمن میں باب دوستی کے مقام پر افغانستان کی حدود سے ہونے والی فائرنگ میں پاکستانی اہلکار کی شہادت کے بعد سرحد پر کشیدگی برقرار ہے۔چمن میں پاک بھارت سرحد دوسرے روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت اور تجارت کے لیے بند ہے، جس کے…

اب وقت آگیا ہے کہ عوام عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا  کہنا ہے کہ عمران خان کبھی کسی ایک نکتے پر کھڑا نہیں رہا، چار سال میں کتنی باتیں کیں، کس بات پر کھڑا رہا؟ اب وقت آگیا ہے کہ عوام عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ…

پیوٹن نے موسم سرما میں یوکرین کو سرد اور تاریک کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے، نیٹو چیف

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے آنے والے مہینے مشکل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن موسم سرما میں یوکرین کو سرد اور تاریک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہمیں روسی فوج کی صلاحیتوں کو کم نہیں سمجھنا…

چین امریکا مقابلے کو تصادم میں بدلنے سے روک سکتے ہیں، صدر بائیڈن

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران چین اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ چین امریکا مقابلے کو تصادم میں بدلنے سے روک سکتے ہیں، جبکہ چینی صدر کا کہنا ہے کہ تعلقات کے لیے صحیح سمت…

فرح شہزادی کی کمپنی کیخلاف نیب تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت

لاہور ہائی کورٹ میں فرح شہزادی کی کمپنی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینج نے درخواست پر سماعت کی اور فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔درخواست میں…

پاکستان انڈر-19 کو آخری ون ڈے میں شکست، سیریز 1-2 سے بنگلادیش انڈر-19 کے نام

بنگلادیش انڈر-19 نے پاکستان انڈر-19 کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔بنگلادیش کے پرویز جبون کو شاندارآل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی…

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

ملک میں ہفتے کے پہلے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 56 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 84 روپے بڑھ…

داسو ڈیم دہشت گردی کیس، 2 ملزمان کو سزائے موت، قید اور جرمانہ

 داسو ڈیم دہشت گردی کیس میں 2 ملزمان کو 13، 13 بار سزائے موت سنانے کا حکم دیا ہے۔ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے داسو ڈیم دہشت گردی کیس میں ملزمان کو 13، 13 بار سزائے موت سنانے کا حکم دیا ہے۔سزائے موت پانے والوں میں محمد حسین عرف…

استنبول دھماکے میں گرفتار شامی خاتون کا کرد ملیشیا سے تربیت لینے کا اعتراف

ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کی گرفتار مرکزی ملزمہ احلم البشیر شام کی شہری ہے۔ترک پولیس کے مطابق خاتون ملزمہ نے کرد ملیشیا سے تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا۔استنبول دھماکے کے الزام میں مرکزی ملزمہ احلم البشیر سمیت 46 افراد زیرِ حراست…

شاہین آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکیں گے

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکیں گے، خدشہ ہے کہ وہ گھٹنے کی انجری کے باعث کئی ہفتوں تک ایکشن میں نہیں ہوں گے۔ورلڈ کپ فائنل کے دوران شاہین آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا…

پرویز الہٰی کا اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کمی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی آمد و رفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کمی کرنے…

انڈونیشی خاتون اول جہاز سے اترتے ہوئے گر پڑیں، صدر نے مرد اہلکار کو مدد سے روک دیا

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور خاتونِ اول ایریانا جوکو ویدودو G-20 اجلاس میں بطور میزبان ملک شرکت کے لیے بالی پہنچے۔اس موقع پر ہوائی جہاز سے اترتے وقت خاتونِ اول لڑ کھڑا کر گر گئیں۔خاتون اول کی مدد کے لیے ایک اہلکار آگے بڑھا لیکن صدر…

یورپین یونین کا روس کیخلاف لڑنے کیلئے یوکرینی فوجیوں کے تربیتی مشن کے آغاز کا اعلان

یورپین یونین نے یوکرین کے فوجیوں کو روس کے خلاف لڑنے کے لیے تربیتی مشن کے آغاز کا اعلان کردیا۔ اس تربیتی مشن کے تحت یوکرین کے 15 ہزار فوجیوں کو جرمنی اور پولینڈ میں فوجی تربیت دی جائے گی۔اس بات کا اعلان یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ…

رانا ثناء اللّٰہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے ایک ہفتہ آرام کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے گھر منتقلی سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق آرمڈ…

افغانستان میں خواتین کے جم اور عوامی حمام میں داخلے پر بھی پابندی عائد

افغانستان میں خواتین کے لیے اب جم اور عوامی حمام میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ افغانستان میں خواتین پر چند دن قبل پارکوں اور تفریحی میلوں میں جانے پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔افغان وزارت امر بالمعروف ونہی عن…

مجھے پتا ہے مجھ پر قاتلانہ حملہ کس نے کیا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے پتا ہے مجھ پر قاتلانہ حملہ کس نے کیا، تحقیقات میں ہو سکتا ہے ثابت ہو کہ حملہ آور وہ نہیں، آئین حق دیتا ہے کہ میں ان کی نشاندہی کروں کہ ان کی…

شوکت یوسفزئی کی اپوزیشن کو مالی بحران پر تفصیلی بریفنگ کی پیشکش

خیبرپختونخوا کے وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو مالی بحران پر بریفنگ دینے کی پیشکش کردی۔صوبائی اسمبلی میں تقریر کے دوران شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے ملازمین بھرتی کیے، جن کی تنخواہیں 40 ارب روپے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں…

کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ، مختیار کار جاں بحق

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا مختیار کار اعجاز چانڈیو دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کی گئی۔اینٹی انکروچمنٹ حکام  کا…