جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

الیکشن کمیشن کی سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرریوں، تبادلوں کی منظوری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی۔الیکشن کمیشن نے ڈپٹی سیکریٹری سروسز نے حکومت سندھ کو خط ارسال کیا، جس میں صوبے میں تعینات 15 افسران کے تبادلوں کی اجازت دی گئی۔ای سی پی نے…

تصاویر وائرل پر کوہستان میں لڑکی کا قتل، مفرور چچا گرفتار

کوہستان کے ضلع کولئی پالس میں تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتولہ کے قتل کے نامزد ملزم مقتولہ کے چچا کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم محمد نواز پر اپنے بھائی اور لڑکے کے والد کے ساتھ مل کر بھتیجی کو قتل کرنے کا…

بلوچستان، موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے میں جنگلات میں آگ لگ گئی، آگ شیرانی اور موسیٰ خیل اضلاع کے درمیان میں پہاڑی سلسلے میں لگی ہے۔ڈی سی موسیٰ خیل کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے لیویز فورس ضروری سامان کے ساتھ پہاڑی علاقے میں پہنچ گئی۔آگ پر…

غزہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹریا کا شکار ہونے لگے

غزہ پٹی میں اسرائیلی عسکری مہم میں شریک فوجی اہلکار خطرناک بیکٹریا کا شکار ہونے لگے۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ شیگلا نامی مہلک بیکٹیریا میں مبتلا درجنوں فوجی اہلکار اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ غیر…

بجلی صارفین کو اوور بلنگ کرنے والی کمپنیوں کی تفصیل سامنے آگئی

ملک بھر میں بجلی صارفین کو 30 دن سے زائد عرصے کی بلنگ کرنے والی نجی کمپنیوں اور ڈسکوز کی تفصیل سامنےآگئی۔نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے جولائی میں…

باپ کے قاتل کو پکڑوانے والی بیٹی ماہم امجد 15 سال بعد بھی انصاف کی منتظر

15 سال سے اسٹیٹ لائف انشورنش کمپنی کے سابق ریجنل چیف کے قتل کا معاملہ انجام تک نہ پہنچ سکا، مقتول کی بیٹی ماہم امجد اب بھی انصاف کی منتظر ہے۔ 2008 میں محمد احمد امجد کو کمپنی کے ہی ایک اور ملازم نے 10 گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر ملک…

چنئی میں طوفانی بارش سے سڑکیں زیر آب، گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں

بھارت میں سمندری طوفان کے زیر اثر چنئی (مدراس) شہر میں طوفانی بارش سے سڑکیں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، گاڑیاں پانی کے منہ زور ریلے میں بہہ گئیں۔چنئی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا، جبکہ پروازوں کا نظام معطل ہوگیا، تیز ہواؤں سے…

خیبر پختونخوا: اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد غیرقانونی مقیم غیرملکی افغانستان واپس چلے گئے

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، خیبرپختونخوا سے اب تک 2 لاکھ 55 ہزار 29 غیرقانونی مقیم غیرملکی افغانستان واپس چلے گئے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق طورخم کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار 814 تارکین وطن واپس…

کراچی: نامعلوم ملزمان تاجر سے ایک کروڑ مالیت کے موبائل فون چھین کر فرار

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم ملزمان تاجر سے ایک کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس حکام کے مطابق تاجر اپنی موٹر سائیکل پر موبائل فون لے کر قائد آباد موبائل مارکیٹ…

میٹر ریڈنگ کیلئے کےالیکٹرک ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس استعمال کرنے والا واحد ادارہ ہے، ترجمان

ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ کے تناظر میں کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ میٹر ریڈنگ کیلئے کےالیکٹرک ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس استعمال کرنے والا واحد ادارہ ہے۔اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس میٹر ریڈنگ کی شفافیت کو یقینی بنانےکےلیے…

مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچے تو ن لیگ…

بلاول بھٹو پی ڈی ایم حکومت کے ہر فیصلے کا حصہ تھے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے ہر فیصلے کا حصہ تھے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آخری وقت تک پی ڈی…

میری ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی گئی، ن لیگ سے استعفیٰ دے چکا، مفتاح اسماعیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میری ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی گئی، ن لیگ سے استعفیٰ دے چکا ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاست سے بریک لینا میرے لیے ضروری ہے، پیپلز…

نسیم شاہ کے ایک اور بھائی عبید شاہ بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی عبید شاہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ تینوں بھائی پاکستان کی نمائندگی کریں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی فاسٹ بولنگ سے دھوم مچانے والے نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔چھوٹے  بھائی…

نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی سے لاڈلے کا تاج دوبارہ چھین لیا، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بانی تحریک انصاف سے لاڈلے کا تاج دوبارہ چھین لیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک لاڈلے کو شکست دی اب دوسرے…

پی ٹی آئی کا مرتضیٰ سولنگی کے بیان پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مرتضیٰ سولنگی کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب پر سوال اٹھانا جانبدارانہ کردار کا ثبوت ہے۔پی ٹی…

سپریم جوڈیشل کونسل: جسٹس عقیل احمد عباسی کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نامزدگی کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی…

پشاور: غیر ملکی سیاح کی مبینہ خودکشی، خط بھی سامنے آگیا

پشاور میں غیر ملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، جس کا خط بھی سامنے آگیا، وہ 18 اکتوبر کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پشاور پہنچا تھا۔پولیس کے مطابق علاقہ مراد آباد میں اطالوی شہری نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔غیر ملکی سیاح کی…

کراچی: پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 4 سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 4 سال کی بچی نبیلہ جاں بحق ہوگئی، بچی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق حادثہ منگھوپیر بند مراد کے قریب پیش آیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ اہلخانہ کے دیے گئے بیان کے مطابق بچی پانی…

اسرائیلی فوج کی فلسطینی صحافیوں پر ٹینکوں سے فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی

غزہ میں اسرائیلی فوج نے صحافی پر ٹینکوں سے فائرنگ کردی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں صحافیوں اور فوٹوگرافروں پر گولیاں برسائی ہیں، تاہم وہ محفوظ رہے۔ فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں سے فائرنگ…