جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل دوپہر کراچی میں ادا کی جائے گی

دبئی میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل دوپہر  1:45 پر کراچی میں ادا کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی نماز جنازہ پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔دبئی میں سابق صدر…

شمالی کوریا کا غبارہ جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ایک غبارے کو اپنی فضائی حدود میں ٹریک کیا لیکن اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ غبارہ تھوڑی دیر کیلئے ہماری فضائی حدود میں داخل ہوا۔چند گھنٹوں بعد غبارہ جنوبی کوریا کی فضائی حدود…

لیاقت آباد: 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار

لیاقت آباد پولیس نے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کے معاملے میں مدرسے کے معلم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں مدرسے کے معلم نے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کیا، واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے…

وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا  معظم جاہ انصاری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگ لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی گلگت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی…

انٹربینک میں ڈالر 275 سے زائد، اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کا ہوگیا

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 283 روپے برقرار ہے۔امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ انٹربینک میں ڈالر آج ایک روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔آج…

اسلحہ برآمدگی کیس: شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سارہ انعام قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر سے اسلحہ برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد کی گئی، عدالت کے روبرو ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔اسلام آباد کی…

آزمائش کی گھڑی میں پاکستان ترک بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔وزیراعظم نے  زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے کہا کہ…

نثار کھوڑو نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر نثار کھوڑو نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نثار کھوڑو سے حلف لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو بلا مقابلہ…

پاکستان ٹیم کی کوچنگ کر کے بہت لطف آیا، شان ٹیٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کر کے بہت لطف آیا، ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ کا دور مجھے بہت اچھا لگا۔ایک بیان میں شان ٹیٹ نے کہا کہ بھارت کے خلاف دو مرتبہ بڑے کراؤڈ کے سامنے ہمارے فاسٹ بولرز…

آئی ایم ایف کا وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور معاشی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کا وفد آج اکٹھے ظہرانے میں شریک ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ…

پرویز مشرف کا بھارت میں آبائی گھر کس کی ملکیت ہے؟

جنرل (ر) پرویز مشرف کا آبائی گھر دہلی میں واقع ہے جہاں آج کھانے پینے کی جگہیں اور ایک سینما واقع ہے۔پروز مشرف نے 11 اگست 1943 میں دہلی کے دریا گنج کی نہر والی حویلی میں آنکھیں کھولیں، جہاں انہوں نے تقریباً نصف دہائی گزاری پھر اپنے…

وقت ضائع کیوں کیا؟ سپریم کورٹ کا درخواست گزار پر جرمانہ

سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے درخواست گزار پر عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ہائی کورٹ سے درخواست واپس لے کر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے معاملے پر عدالتِ عظمٰی نے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے درخواست…

پرویز مشرف کے والدین کا بھارت سے پاکستان آنے کا قصہ

سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیے کہ ان کے دادا دادی کیسے ہندوستان سے پاکستان آئے، کہاں رہے ان کی زندگی کیسی گزری؟ انہوں نے اس زمانے کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ…

عمران خان کا ترکیہ، شام اور لبنان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہارِ تعزیت

چیئرمین تحریکِ انصاف اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ترکیہ، شام اور لبنان میں زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکیہ اور دیگر ممالک میں  زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان…

پشاور پولیس لائنز مسجد میں داخلے کے نئے احکامات جاری

پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد مسجد میں داخلے کے نئے احکامات جاری کر دیے گئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز کیپیٹل سٹی پولیس رحیم حسین نے احکامات جاری کردیے۔رحیم حسین کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق پشاور کے علاقے صدر کی پولیس لائنز…

آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ  تبدیل کر دی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے پر اے پی سی 7 کے بجائے 9…

راحیل شریف نے کیسے اور کب پرویز مشرف کی مدد کی؟

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف فانی دنیا سے رخصت ہوگئے، وہ  18 مارچ 2016 کو ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے بعد طبی بنیادوں پر بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ کبھی بھی وطن واپس نہیں آئے۔لیکن پرویز مشرف کے ملک سے باہر جانے کے بعد یہ…

بلاول بھٹو کا ترکیہ اور شام میں زلزلے پر اظہارِ افسوس

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو نے ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں پر حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کی۔بلاول…

شام: دمشق میں زلزلے کے دوران سیدہ زینبؓ کے مزار کے اندرونی مناظر

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 514 ہو گئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔شام کے شہر دمشق میں بھی شدید زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور بہت سے لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر…

ترکیہ اور شام میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ترکیہ اور شام سمیت مختلف ممالک میں آنے والے زلزلے پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان…