جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق

اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق اتفاق آئی سی سی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا، ایزن ہاور اسٹیڈیم نیویارک سے 25…

امریکی لائبریری کو 45 برس بعد وینائل ریکارڈ واپس مل گیا

45 برس قبل لیا گیا وینائل ریکارڈ بلآخر امریکی لائبریری کو لوٹا دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کی ایک لائبریری سے 45 برس قبل جونیئر واکر اینڈ دی آل اسٹارز کی البم اینتھالوجی کا وینائل ریکارڈ لیا گیا…

ٹانک: پولیس لائن پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ڈیرہ روڈ پر واقع پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے حملہ رات 3 بجے کے قریب کیا، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ڈیرہ روڈ…

پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا پہلا سیشن ختم

پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا پہلا سیشن ختم ہوگیا۔ آسٹریلیا نے 7 وکٹ پر 476 رنز بنا لیے ہیں۔آسٹریلوی بیٹر مچل مارش 90 اور پیٹ کمنز 9 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔آج آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگ 5 وکٹ پر 346 رنز سے دوبارہ شروع کی۔پہلے دن…

بلوچستان کی جامعات شدید مالی مشکلات کا شکار

بلوچستان کی جامعات شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئیں، مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے فیسوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 3 ہزار طالب علم فیسوں میں اضافے کی وجہ سے داخلہ نہ لے سکے۔جامعہ بلوچستان کا سالانہ بجٹ 4 ارب ہے،…

غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی ذمے داری امریکا پر ہے، اردوان

ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری پائیدار جنگ بندی کی تاریخی ذمے داری امریکا پر ہے۔ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے امریکی صدر بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے غزہ میں طول پکڑتے حملے عالمی…

پاکستان اہم شراکت دار ہے، امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اہم شراکت دار ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران جیو نیوز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان سے وسیع پیمانے پر رابطے میں رہتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی…

امریکا جنگ بندی کی قرارداد ویٹو نہ کرے، اسامہ حمدان

حماس رہنما اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیلی جارحیت رکوانا چاہتا ہے تو جنگ بندی کی قرارداد ویٹو نہ کرے۔بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکا کا اسرائیل کو مسلسل شہری ہلاکتیں کم کرنے کا کہنا…

مغربی ہواؤں کا سسٹم آج سے ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان

مغربی ہواؤں کا سسٹم آج سے ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آج سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ، مستونگ اور قلات سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں…

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، مزید 180 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مزید 180 فلسطینی شہید ہوگئے۔7 اکتوبر سے جاری نسل کشی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 900 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 55 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق شہداء میں فلسطین کے…

اسرائیل فلسطین تنازعے میں 63 صحافی مارے جاچکے ہیں، CPJ

عالمی صحافتی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) کا کہنا ہے کہ موجودہ اسرائیل فلسطین تنازعے میں 63 صحافی مارے جاچکے ہیں۔سی پی جے کے اعلامیے کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 56 فلسطینی رپورٹر جاں بحق ہوچکے ہیں جب میں چار اسرائیلی اور تین…

کے پی اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر ویز بند

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 11 مکمل بند کردی گئی۔ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم تھری فیض پور سے درخانہ، ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں جبکہ ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک بند کی گئی…

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر (Pat Ryder) کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی…

پنجاب، موٹروے کے مختلف سیکشنز دھند کے سبب بند

پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 3 مختلف مقامات سے جبکہ سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے مکمل بند کیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور اسلام آباد…

تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر سوچنا چاہیے ہم کہاں کھڑے ہیں، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر بگاڑ اتنا ہو چکا ہے کہ تمام اسٹیک ہورلڈرز کو مل بیٹھ کر سوچنا چاہیے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 2017ء…

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے طرزِ حکومت سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے انگریز طرزِ حکومت سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ میرا خیال تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت اور پی ٹی آئی کی حکومت میں واضح فرق ہوگا۔بٹگرام میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے…

روبو ڈوگ ہاؤنڈ تیز ترین روبوٹ اسپرنٹر بن گیا

جنوبی کوریا میں تیار کیے گئے روبو ڈوگ ہاؤنڈ نے اس وقت تاریخ رقم کی جب وہ چار ٹانگوں والا تیز ترین روبوٹ اسپرنٹر بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے انجینیئر نے ہاؤنڈ نامی کتے جیسا یہ روبوٹ ڈائنامک روبوٹ کنٹرول اینڈ ڈیزائن لیبارٹری…

پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناع واپس لے سکتی ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تاخیر سے متعلق پی ٹی آئی کے خلاف تاثر کسی حد تک درست ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی…

فیفا نے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ارجنٹینا کے لیونل میسی بھی شامل ہیں۔فیفا کی اعلان کردہ نامزدگیوں مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کےلیے انگلش فٹ بال کلب…