جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

نواز شریف 11 اپریل کو اہلخانہ کے ساتھ جدہ پہنچیں گے

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف تین دن تک جدہ اور پھر مکہ مکرمہ میں قیام کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد 15 اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی…

کے پی میں انتخابات، پی ٹی آئی کا آج سپریم کورٹ جانے کا اعلان

خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے لیے تحریک انصاف نے آج سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ گورنر نے انتخابات سے متعلق 2 تاریخیں دیں جن کا جواز نہیں بنتا۔سپریم…

لاہور، ڈولفن اسکواڈ کا پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور میں ڈولفن اسکواڈ کا شہر بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق بس اسٹینڈ سے پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام بنادی گئی ہے اور 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ڈولفن ترجمان نے بتایا کہ ملزمان پتنگیں کوریئر کرنے…

ٹرمپ کی گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونا بےمثال ہے، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں ٹرمپ کی گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونا تاریخی اور بےمثال ہے۔صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ امریکا کی عدلیہ کیلئے امتحان ہوگا جو اپنے انصاف کے نظام کیلئے جانی جاتی…

بھارت: ہمالین ریاست سکم میں برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک

بھارتی ہمالین ریاست سکم میں برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق سکم اور چین کے علاقے تبت کے درمیان نتھو لاپاس میں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں برفانی تودے کی زد میں آئیں۔بیس سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے، بچ جانے والے افراد…

مظفرگڑھ، 5 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کو مویشیوں کے باڑے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے…

کراچی، منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس کمیٹی قائم

سندھ میں گٹکا، ماوا، مین پوری اور منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔آئی جی سندھ کی ہدایت پر ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری…

قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو پہنچیں گے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو وطن پہنچ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق گرانٹ بریڈبرن اور اینڈریو پیوٹک قومی وائٹ بال اسکواڈ کو 11 اپریل کو جوائن کرلیں گے، گرانٹ بریڈ برن کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ…

آصف زرداری وطن واپس پہنچ گئے

سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ آصف علی زرداری خصوصی جہاز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر نے ایک ماہ دبئی میں قیام کیا ہے۔دبئی میں قیام کے دوران آصف زرداری نے اپنا چیک اپ کرایا…

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے بریانی سینٹر لوٹ لیا

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے بریانی سینٹر لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق بسم اللّٰہ چوک پر واقع مدینہ بریانی سینٹر پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 مسلح ملزمان آئے۔ ملزمان نے دکان پر موجود افراد کو…

سیاسی قیادت سے انتخابات پر اتفاق رائے کےلیے رابطہ کریں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت سے انتخابات پر اتفاق رائے کےلیے رابطہ کریں گے۔  اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ مسائل کا حل 2 صوبوں کی بجائے شفاف قومی الیکشن میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی…

ممنوعہ فنڈنگ: عدالت نے کیس کے شواہد پر سوالات اٹھادیے، تفصیلی فیصلہ جاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کے شواہد پر سوالات اٹھا دیے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک بھی ثبوت نظر نہیں آیا کہ عارف نقوی کی بھیجی رقم جرم…

شام: یورپ میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والا داعش کمانڈر امریکی کارروائی میں ہلاک

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے شام میں فضائی حملہ کر کے داعش کمانڈر خالد احمد الجبوری کو ہلاک کر دیا۔سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والا کمانڈر یورپ میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔خالد احمد کو داعش کے کمانڈرز کی سطح…

نیٹو وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس ختم، یوکرین کیخلاف روسی جنگ پر تبادلہ خیال

نیٹو کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج برسلز میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں یوکرین کیخلاف روسی جارحیت پر بات چیت ہوئی۔نیٹو ہیڈکوارٹرز برسلز میں منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل جین…

برطانیہ: سیاسی پناہ لینے والوں کو پانی پر تیرتی رہائشگاہ میں رکھنے کا منصوبہ

برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے والوں کو پانی پر تیرتی رہائشگاہ پر رکھنے کا حکومتی منصوبہ تیار کرلیا گیا۔حکومت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 500 تارکین وطن کو ڈورسٹ کے ساحل پر تیرتی ہوئی رہائشگاہ میں رکھاجائے گا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ببی…

اس الیکشن میں عمران خان کو کچھ نہیں ملے گا، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس الیکشن میں عمران خان کو کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں خطرہ نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں الیکشن ایک دن ہو۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو…

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکنک کا اجلاس کل طلب کرلیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکنک کا اجلاس کل طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک ہائی وے کی منظوری کا امکان ہے۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات…

یورپی یونین کی مسجد اقصٰی میں اسرائیلی پولیس ایکشن اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش

یورپی یونین نے مسجد اقصٰی میں اسرائیلی پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے برسلز میں ایک نیوز بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے یورپی خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا کہ 'مقدس مقامات کی تاریخی…

ابھی نہیں کہہ سکتا نتائج مانوں گا یا نہیں، پتا نہیں الیکشن میں کیا ہوگا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتی وہ آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔خلیجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ انتخابی نتائج قبول کریں…

پاکستان شاہینز کا دورہ زمبابوے، اعزاز چیمہ ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہینز کےلیے منیجر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔پاکستان شاہینز کے ساتھ صبور احمد ٹرینر، محمد…