جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ایم کیو ایم کے…

ہیری اور میگھن کی شاہ چارلس کی تقریب میں شرکت کا امکان

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنیوالے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو بھی شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔شاہی خاندان کے اندرونی ذرائع کے مطابق، شاہی محل اور شہزادہ ہیری کے درمیان شاہ چارلس کی…

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، شاداب خان

وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ لوگوں کی فلاح کے لیے مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فلاح کے کام کے…

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنے کی قرارداد منظور ہو گئی۔ قرارداد میں تین رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سیاسی معاملات میں بےجا…

امریکی خاندان میں 137 سال بعد بیٹی کی پیدائش

امریکا کے ایک شادی شدہ جوڑے کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے، اس خاندان میں 130 سال سے زائد  عرصے بعد یہ خوشی آئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق شادی شدہ جوڑے نے 2 ہفتے قبل آڈری نامی بچی کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا، یہ بچی 1885 کے بعد اپنے…

7 میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ماہی گیر کا باصلاحیت بیٹا

کراچی کے علاقے کیماڑی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر کے 14 سالہ بیٹے امیر حمزہ پنجاری نے ورلڈ اسکالر کپ میں 7میڈلز جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔پاکستان میں ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں جوکہ اپنی خداداد صلاحیتوں، محنت اور لگن…

فل کورٹ نہ بنایا گیا تو سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہو جائے گا، وزیرِ قانون

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر فل کورٹ نہ بنایا گیا تو ملک میں سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔ بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل ہی متنازع طریقے سے ہوئی، گورنر…

رمضان اسپیشل: مزیدار ’مٹن اسٹکی چوپس‘ سے افطار کی لذت بڑھائیں

ماہ رمضان میں روایتی انداز سے ہٹ کر ایک خاص قسم کی ریسیپی سے ’مٹن اسٹکی چوپس‘ بنائیں اور افطار میں اپنے دسترخوان کی لذت میں اضافہ بڑھائیں۔میرینیشن :ہری مرچ 1 چائے کا چمچ، لہسن 1 چائے کا چمچ، چلی ساس 1 چائے کا چمچ، سویا ساس 1 چائے کا چمچ،…

کراچی: عمرے پر جانیوالے افغان شہری سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد

افغانستان کے پاسپورٹ پر کراچی سے عمرے پر جانے کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے افغانی شہری کے قبضے سے جعلی ویزا اور ڈیپارچر اسٹیمپ لگا پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا ہے جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کے…

ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم سے ملنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، امین الحق اور دیگر رہنما شامل ہیں۔اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ ملاقات میں مردم شماری اور ڈی لیمٹیشن پر گفتگو کریں…

چیئرمین پی اے سی نے ایف آئی اے کی تعریف کیوں کی؟

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے ایف آئی اے کی تعریف کر دی۔چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی رینجرز کی عدم شرکت پر کمیٹی نے اظہارِ برہمی…

فٹبال کی عالمی رینکنگ جاری، ارجنٹینا کی 6 سال بعد پہلی پوزیشن

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی۔ارجنٹینا کی ٹیم 6 سال بعد فیفا رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئی۔ ارجنٹینا نے پانامہ اور کیوراساو کے خلاف فرینڈلی میچ جیت کر دوسری سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ارجنٹینا کے ورلڈ…

فیصل آباد سے بحرین جانیوالے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔ اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد رانجھا بحرین جانے کے لیے فیصل آباد…

بھارت، ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان لڑکے پر تشدد

بھارتی ریاست کرناٹک میں سفر کے دوران ہندو خاتون سے بات کرنے پر مسلمان شخص تشدد کا نشانہ بن گیا۔بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق گزشتہ منگل کو کرناٹک میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 22 سالہ ظہیر نے سفر کے دوران بس میں اپنی دوست، ایک…

کراچی کیماڑی میں ہلاکتیں: پولیس کی تحقیقات پر اظہارِ عدم اطمینان

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے کیماڑی ٹاؤن میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کے معاملے میں پولیس کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہارکر دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتائیں! اب تک تحقیقات میں پیش…

خیبر پختونخوا میں الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

خیبر پختون خوا میں الیکشن کے لیے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنر خیبر پختون خوا کو فریق بنایا ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا…

توڑ پھوڑ، تشدد کیس، عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما تیسری مرتبہ جے آئی ٹی میں طلب

توڑ پھوڑ اور تشدد کے مقدمات کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو تیسری مرتبہ کل طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان کو خود پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا کہا…

تنقید کے بعد بائیڈن نے شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کا دعوت نامہ قبول کرلیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے تنقید کے بعد شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جو بائیڈن نے شاہ چارلس سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں بتایا کہ خاتون اوّل جل بائیڈن تاجپوشی کی تقریب میں…

کراچی: کیماڑی میں 18 افراد کی موت کی رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے کیماڑی میں 18 افراد کی موت سے متعلق میڈیکل بورڈ نے تحقیقات مکمل کر لیں۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کی اموات زہریلی گیس سے ہوئیں، اموات کا نتیجہ پوسٹ مارٹم، کیمیکل ایگزامینیشن اور وائرو لوجی کی مدد سے نکالا…

سندھ : 2012ءمیں بھرتی ہوئے محکمۂ تعلیم کے 286 ملازمین برطرف

سندھ حکومت نے 2012ء میں بھرتی کیے گئے محکمۂ تعلیم کے 286 ملازمین کو برطرف کر دیا۔محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے 286 ملازمین کی برطرفی کی تصدیق کی گئی ہے۔محکمۂ تعلیم سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈگریاں اور دستاویزات جعلی ہونے پر ان…