جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

پنجاب، سندھ میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری

پنجاب اور سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے پیش قدمی کرنے والے پولیس اہل کاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ…

ساتویں مردم شماری کا آخری دن، عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا

پاکستان میں جاری ساتویں خانہ و مردم شماری کا آج آخری روز ہے لیکن سندھ کے مختلف شہروں میں عمل تاحال مکمل نہ ہو سکا۔ ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کراچی شہر میں لگ بھگ ایک کروڑ 35 لاکھ جبکہ حیدر آباد ڈویژن میں ایک کروڑ 9 لاکھ افراد گنے…

پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہو گا، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ ایشیا کپ 2023ء کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام’ اسکور‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین…

عثمان بزدار کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر جج برہم

احتساب عدالت لاہور کے جج آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر برہم ہو گئے۔احتساب عدالت نمبر 4 کے جج سجاد احمد شیخ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عثمان بزدار کی…

امریکا: نیو جرسی کی مسجد میں دورانِ نماز امام پر چاقو سے حملہ

امریکا کی ریاست نیو جرسی کی پیسائیک کاؤنٹی میں واقع مسجد جامع عمر بن الخطاب میں فجر کی نماز کے دوران امام پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں مذکورہ 65 سالہ امامِ مسجد سید النقیب زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت…

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔وفاقی حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اپیل دائر کی۔ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل بینچ حکومتی اپیل پر سماعت…

امام کا بلی سے حسن سلوک، حکومتِ الجزائر نے امام کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا

الجزائر حکومت نے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کو بلی سے حسن سلوک سے پیش آنے پر اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی تھی جس میں ایک امام کے کندھوں پر دوران تراویح بلی چڑھ کر بیٹھ…

شاہ محمود قریشی کی 2 کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 2 کیسز میں عبوری ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کر دی، جج کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونجنے لگے۔اپنے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری پر درج 2 مقدمات کی سماعت کے…

بھارت نے سری نگر میں G20 اجلاس بلا لیا، چین و پاکستان نظر انداز

چین اور پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس بلا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جی 20 اجلاس 22 سے 24 مئی کے دوران مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہو گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے بھارت کے…

کوئٹہ، پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق تودہ گرنے کا واقعہ خروٹ آباد کے علاقے میں پیش آیا۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں باہر نکالیں۔پی ڈی ایم اے…

الیکشن کمیشن کو رقم جاری ہوگی یا نہیں؟، کابینہ اجلاس آج پھر طلب

وفاقی کابینہ کا ایک اور اہم اجلاس آج ہوگا جس میں پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔گزشتہ روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں الیکشن کمیشن کو رقم…

کراچی میں پانی کا مسئلہ کیسے حل ہوگا؟، گورنر نے بتادیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا فارمولا بتادیا۔19 ویں سحری کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی واٹر بورڈ کے ایم ڈی کو اختیار دے کر ان کے رابطے میں کر دیا جائے، شہر میں پانی کا مسئلہ…

میسی نے رونالڈو سے اعزاز چھین لیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ہفتے کو فرینچ لیگ میں…

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، IG سندھ سکھر پہنچ گئے

آئی جی سندھ غلام نبی میمن ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے موقع پر سکھر پہنچ گئے۔پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کشمور، شکاپور اور گھوٹکی کے کچے کا دورہ کریں گے۔پولیس حکام نے بتایا کہ کشمور اور گھوٹکی میں اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب…

زمان خان کے یارکر سے حارث رؤف زخمی

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹریننگ کیمپ میں فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا گزشتہ روز تیسرا دن تھا۔ٹریننگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کو زمان خان کی یارکر پاؤں پر لگی…

کینیڈا: نمازی کو کچلنے کی کوشش، ملزم گرفتار

کینیڈا کے شہر مارکھم میں مسجد کے احاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کرنے والے 28 سالہ ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزم پر نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کینیڈا کی وفاقی اور صوبائی…

خانپور سے اغواء دونوں بچے بہاولپور سے بازیاب

رحیم یار خان کے علاقے خانپور سے اغواء ہونے والے دونوں بچوں کو بہاولپور سے بازیاب کروا لیا گیا۔اسکول جاتے 7 اور 11 سال کے بچوں کو جمعہ کے روز اغواء کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث 2 خواتین اور ایک قریبی رشتہ دار سمیت 4…

صدر نے بل واپس کرکے درست فیصلہ کیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر نے بل واپس کرکے درست فیصلہ کیا ہے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بل قانون بنے گا یا نہیں؟ فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر نے…

فل کورٹ ہر جمہوریت پسند کا مطالبہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا حل فل کورٹ کی تشکیل ہے، جسٹس اطہر من اللّٰہ کے نوٹ کے بعد چیف جسٹس کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فل کورٹ…

چیف جسٹس سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی میں انتہائی اقدام نہیں چاہتی۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بس اتنا چاہتی ہے کہ چیف جسٹس فل…