جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

میری مہارت پیس نہیں بلکہ سوئنگ ہے، میر حمزہ

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ یہ وقت اور کلچر کی بات ہے کہ اس وقت فاسٹ بولر کی صرف پیس دیکھی جارہی ہے میری اِسکل پیس نہیں بلکہ سوئنگ ہے۔کراچی میں پاکستان شاہینز ٹیم کے کیمپ میں جیو سے گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ نے کہا کہ…

الیکشن ایکٹ میں ترامیم، نوید قمر پارلیمانی کمیٹی کے کنوینر منتخب

الیکشن ایکٹ کی شق 57 ون اور 58 میں ترامیم کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نوید قمر کو کنوینر منتخب کر لیا گیا۔اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ، تاج حیدر، نوید قمر، صابر قائم خانی، محسن رانجھا نے شرکت کی۔کمیٹی اجلاس…

ہماری نااہل حکومت اب بھی امریکا سے خوفزدہ ہے، شیریں مزاری

رہنما پی ٹی آئی اور سابقہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہماری نااہل حکومت اب بھی امریکا کے خوف کی زد میں ہے۔شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیرخارجہ نے افغانستان میں انتہائی اہم سمرقند میٹنگ…

بھارت، سیاستدان نے پوسٹر پھاڑنے پر کتے کیخلاف پولیس میں شکایت درج کرادی

بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک سیاسی جماعت کی خاتون رکن کی جانب سے اپنے لیڈر کا پوسٹر پھاڑنے پر کتے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شکایت سیاسی جماعت تلگو دیشم کی ایک حامی رکن خاتون، اساری ادے سری…

اِن کیمرہ اجلاس میں انتخابات کے التواء کا فیصلہ ہوا تو قبول نہیں کرینگے: اعظم سواتی

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اِن کیمرہ اجلاس میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا تو قبول نہیں کریں گے۔یہ بات پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان…

حکومت کی رٹ کو چیلنج، معصوم شہریوں کو قتل کرنے والا دینِ اسلام سے خارج ہے، قاری سید صداقت علی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی نے کہا ہے کہ ریاست میں حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا اور معصوم شہریوں کو قتل کرنے والا دین اسلام سے خارج ہے۔سید صداقت علی نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نقصان پہنچانے والا گرہ مسلمان نہیں ہوسکتا…

یوٹیوب چینل بنانے سے متعلق سوچ رہا ہوں، وسیم اکرم

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنا یوٹیوب چینل بنانے سے متعلق بال سوئنگ کرتے ہوئے مداحوں کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔اس ویڈیو میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ آج سوشل میڈیا سے کچھ…

خواہش ہے عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں تاکہ عوام کو علم ہو سکے، شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خواہش ہے عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں تاکہ عوام کو علم ہو سکے، عدلیہ ہر چیز کا نوٹس لیتی ہے سوائے یہ دیکھنے کے کہ عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہر…

کراچی، پیپلز الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا

سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ عبد الحلیم شیخ نے کراچی میں پیپلز الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا۔انتظامیہ کے مطابق پیپلز الیکٹرک بس بحریہ ٹاؤن سے ملیر ہالٹ تک چلے گی، اس روٹ پر ابتدائی طور پر 13 بسیں چلائی جارہی ہیں۔تاہم سیکرٹری…

رمضان اسپیشل: آج بنائیں روایت سے ہٹ کر نئے انداز کے شاہی ٹکڑے

روایتی شاہی ٹکڑے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ آج ہم روایتی مزیدار شاہی ٹکڑے کو دیں گے جدّت کا ٹرکا۔گھی 2 کھانے کے چمچ، دودھ 1/3 لیٹر ، کسٹرڈ پاوڈر  ½ 2 کھانے کے چمچ، انڈہ 1 عدد ، ڈبل روٹی 1 عدد، کنڈینسڈ ملک 2 پیالی، پان…

‎ہیوسٹن سے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے مزید امدادی کنٹینرز روانہ

ہیوسٹن سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے طبی آلات پر مشتمل نصف ملین ڈالر کے دو مزید کنٹینرز روانہ کردیے گئے ہیں۔‎الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن، میڈیکل برجز، اور ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اور ہیلپنگ ہینڈ کی…

علی امین گنڈا پور کی بھکر پولیس کو حوالگی چیلنج

گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی راہداری ریمانڈ پر بھکر پولیس کو حوالگی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔علی امین گنڈا پور کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔دائر کی گئی درخواست میں…

چین سے پاکستان کو آج 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج چین کی جانب سے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظور کردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق چین قرض کی مد میں…

اِن کیمرہ اجلاس، ارکانِ پارلیمنٹ کی آمد جاری

قومی اسمبلی کے اِن کیمرہ اجلاس کے سلسلے میں ارکانِ پارلیمنٹ اور شرکاء کی آمد جاری ہے۔اس موقع پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کے علاوہ سب کو پارلیمنٹ ہاؤس سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، وزراء اور…

سپریم کورٹ میں پنجاب عام انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم ادائیگی کیخلاف اِن چیمبر سماعت

سپریم کورٹ میں پنجاب عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم ادائیگی پر اِن چیمبر سماعت کے موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل 3 رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوگئیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اِن چیمبر سماعت کر رہا ہے جس…

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 8  ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے 8 ججز کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس…

پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کر دیا تو حکومت کیسے دے سکتی ہے؟ اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ جب پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کر دیا تو حکومت کیسے دے سکتی ہے؟ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے یہ بات وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ پہنچ کر کہی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز…

آئی ایم ایف سے معاہدے میں صرف سعودی تصدیق باقی

اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔وزارت ِخزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کی فنانسگ اگلے ہفتے متوقع ہے۔وزارت ِخزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ…

3 غیر ملکی ایئر لائنز کی پاکستان کیلئے سروسز شروع کرنے میں دلچسپی

3 غیر ملکی ایئر لائنز کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی سروسز شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ان 3 غیر ملکی ایئر لائنز میں متحدہ عرب امارات، آذر بائیجان اور ایتھوپیا ایئر لائنز شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات، آذر بائیجان اور ایتھوپیا ایئر…

ایلون مسک کی والدہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل گئی

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی والدہ مے مسک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی۔مے مسک کو غذائیت کی تحقیق میں مثالی شراکت کے باعث جنوبی افریقا کی یونیورسٹی آف فری اسٹیٹ (UFS) نے ڈائیٹیٹکس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری…