ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔
برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کی ابتدائی 2 وکٹس حاصل کیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے افغان بیٹر حضرت اللّٰہ کو 9 رن پر بولڈ جبکہ رحمان اللّٰہ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف نے حاصل کی۔ انہوں نے درویش کو 3 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
افغان بیٹر نجیب اللّٰہ کو محمد نواز نے 5 رنز پر آؤٹ کیا۔ ان کا کیچ نسیم شاہ نے پکڑا۔
شاداب خان نے 81 کے مجموعی اسکور پر افغانستان کی پانچویں وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے ابراہیم زادران کو 35 رنز پر بولڈ کیا۔
حارث رؤف نے افغان بیٹر عظمت اللّٰہ کو صفر پر بولڈ کیا۔
ایک موقع پر پاکستان اور افغانستان کا میچ کچھ دیر کے لیے بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔
میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں شکست ہوئی تھی۔
Comments are closed.