کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔
جرمن قونصل جنرل نے سیمی فائنل سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی زیب تن کرلی۔
جرمن قونصل جنرل ہوگلر زیگلر نے کہا کہ آج کرکٹ کا بڑا معرکہ ہونے والا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے دوستوں کو بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کے لیے مدعو کرلیا ہے۔
ہوگلر زیگلر نے مزید کہا کہ خواہش ہے بہترین ٹیم میچ جیتے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.