ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری بناکر شعیب ملک نے ٹی ٹوئٹنی مینز میں تاریخ رقم کی جبکہ گراؤنڈ میں موجود اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا ہر شاٹ پر اُنہیں داد دیتی رہیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز شارجہ میں پاکستان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ میچ میں شرکت کی تاکہ اپنے شوہر شعیب ملک کا حوصلہ بلند کرسکیں۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شعیب ملک بیٹنگ کے لیے آئے تو قومی ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا چکی تھی۔ آل راؤنڈر بلے باز نے صرف 18 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے پاکستانی خواتین کرکٹ کھلاڑی ندا ڈار کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2019 میں جنوبی افریقا کے خلاف 20 گیندوں پر پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 رنز بنائے تھے۔
شعیب کی کارکردگی آخری 2 اوورز میں غیر معمولی تھی کیونکہ اُنہوں نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو 189 رنز تک پہنچا دیا۔
اُنہوں نے پورے میچ میں ایک چوکا اور 6 چھکے لگائے اور جب بھی شعیب ملک نے چھکا لگایا تو کیمرے نے اُن کی اہلیہ اور بیٹے پر فوکس کیا جوکہ شعیب ملک کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔
ثانیہ مرزا کے شعیب کے لیے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین نے اُنہیں شعیب ملک کے لیے ’لکی چارم‘ ہونے کا کریڈٹ دینا شروع کردیا ہے۔
ایک نظر صارفین کے ردّعمل پر ڈالیں:
Comments are closed.