انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں آئر لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔
ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں آئر لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آئر لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
آئر لینڈ کی جانب سے ہیری ٹیکٹر نے 45 اور پال اسٹرلنگ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی طرف سے مہیش تھکشانا اور ونیدو ہسارنگا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آئر لینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کر کے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بولنگ ہی کرتے۔
Comments are closed.