ویڈیو, رضیہ سلطان: دلّی کی پہلی اور آخری خاتون حکمران کی تخت نشینی کی کہانی , دورانیہ 1,57

📹 Watch video
دلی سلطنت پر تخت نشین ہونے والی پہلی اور آخری خاتون حکمراں رضیہ نے اپنے لیے سلطانہ کے بجائے سلطان کا لقب اختیار کیا اور اور حکومت حاصل کرنے کے لیے نہ صرف انھوں نے سرخ لباس پہن کر کسی فریادی کی طرح عوام سے اعتماد حاصل کیا بلکہ سازشوں سے نمٹنے کے لیے بھٹنڈہ کے گورنر ملک التونیہ سے شادی کر لی۔ 790 سال قبل آج ہی کے دن 19 نومبر کو وہ تخت نشین ہوئیں۔ دہلی کی معروف یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستہ مورخ رحما جاوید راشد نے تخت نشینی کے حوالے سے انھیں یاد کیا ہے۔
پروڈیوسر: مرزا اے بی بیگ
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: محمد مہروز
بشکریہ بی بی سی اردو