وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جعلی ریکارڈ سے بھرے تھے، پی ٹی آئی کے دباؤ کے باعث ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لیے خصوصی برتاؤ کی سہولت اب بھی موجود ہے، بتایا جائے ایک ہی ملک میں دو قانون کیوں؟
ادھر رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پانچ جعلی حلف نامے جمع کرائے، عمران خان پورا توشہ خانہ کھا گئے، کہاں ہے الیکشن کمیشن۔
Comments are closed.