پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی رہنما ڈاکٹر اسرار شاہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ 2007 میں دہشتگردی کا شکار ہوکر معذور ہوا اس کے باوجود شہید بی بی نے پارٹی ٹکٹ دیا، عمران خان کے جھوٹے دعووں سے ان کی طرف راغب ہوگیا تھا۔
ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور اس پر شرمندگی ہے، اب اپنے گھر پیپلز پارٹی میں واپس آگیا ہوں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی کا بڑا دل ہے، انہوں نے کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر اسرار شاہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔
Comments are closed.