بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

PCB کی اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو مبارکباد دی گئی ہے۔

قومی کرکٹرز محمد حفیظ، فخر زمان، حسن علی، سعید اجمل اور عمرگل نے بھی نوجوان کیوئسٹ کی تعریف کی اور مبارکباد دی۔

احسن رمضان نے گزشتہ روز آئی بی ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ جیتی تھی۔

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے نام ہوگئی۔

نوجوان پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کے تجربہ کار عامر سرکوش کو سخت مقابلے کے بعد 5-6 سے شکست دیکر آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.