جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ہمارےلانگ مارچ کی حکمت عملی تھی اور نہ کوئی پلان تھا: شوکت یوسفزئی

پاکستان
ہمارےلانگ مارچ کی حکمت عملی تھی اور نہ کوئی پلان تھا: شوکت یوسفزئی

فائل فوٹو

پشاور: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ پارٹی کے پاس لانگ مارچ کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نےکہا کہ بدقسمتی سے ہمارےلانگ مارچ کی حکمت عملی تھی اور نہ کوئی پلان تھا، ہمیں کہا جاتا رہا کہ پلان آرہا ہے اور پلان کسی اور کے ساتھ ہے، کہا گیا سہیل آفریدی گرفتار ہوتے ہیں توپلان کوئی اور دےگا، جنید اکبر، اسپیکر اور سہیل آفریدی گرفتار ہوئے تو میں پلان کا انتظار کرتا رہا، میں نے 24 ستمبرکو خط لکھا تھا اور 25 ستمبرکو میٹنگ بھی بلائی گئی، اس میٹنگ میں سہیل آفریدی بیرسٹرگوہر، اسدقیصر، جنیداکبراور سلمان اکرم راجہ موجود تھے۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق میں نے اجلاس میں کہا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی بلانا چاہیے، میں نے کہا کہ آپ لانگ مارچ کو فی الحال ملتوی کریں، میں نےکہا تاریخ نہ دیں اورکہیں کہ لانگ مارچ کو فی الحال ملتوی کرکے مذاکرات کرتے ہیں، میں نےکہا حکومت ہماری باتیں نہیں مانتی تو لانگ مارک کی کال دیں گے، اس پر سہیل آفریدی، شفیع جان اور دیگر نےکہاکہ ہر صورت لانگ مارچ کرنا ہے۔

بشکریہ جیو نیوز