تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، پی ٹی آئی پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں تو واپس آئے، طلال چوہدری

صدر اور وزیر اعظم کا آج سامنے آنے والا بیان بہترین ہے، اس پر سب کو عمل کرنا چاہیے، وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری/ فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے تحریک انصاف کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، پی ٹی آئی پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں تو واپس آئے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے کوئی بھی قانون سازی اور آئینی ترامیم اپنے اتحادیوں کے بغیر نہیں کی۔
مخصوص نشستوں کی پی ٹی آئی کو واپسی کے سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، پی ٹی آئی پہلے پارلیمانی کمیٹیوں میں تو واپس آئے، اپنی یہ ڈیوٹی تو ادا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر اور وزیر اعظم کا آج سامنے آنے والا بیان بہترین ہے، اس پر سب کو عمل کرنا چاہیے۔
وزیراعظم اور صدر زرداری کی ملاقات، تمام معاملات کا بات چیت اور مشاورت سے حل نکالنے پر اتفاق
صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات کے بعد مثبت پیشرفت کی امید ہے، ملک کے مفاد میں بہتر فیصلہ سامنے آئیگا: طارق فضل
بشکریہ جیو نیوز