مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں: بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو۔۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کررہےہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کےخلاف مقدمات بے بنیاد اورسیاسی بنیادوں پر قائم کیےگئےہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں، عدالت سےدرخواست ہےدن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ہمارا موقف سنا جائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارےسیاسی مخالفین بھی تسلیم کررہےہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔
خیال رہے گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی نے190ملین پاؤنڈکیس کی تیاری کے بجائے بیانیہ بنانے پر زور دیا، وکلا کی جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پارٹی ایک دوسرے سے دست وگریباں ہے، یہ عمران کو کیا چھڑائیں گے: خواجہ آصف
بشکریہ جیو نیوز