جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

پاکستان
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کردیں

مذکورہ سروسز آئندہ اطلاع تک معطل رہیں گی، اعلامیہ پاکستان ہائی کمیشن لندن۔ فوٹو فائل

لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ اور متعلقہ سروسز متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز معطل کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سروسز آئندہ اطلاع تک معطل رہیں گی تاہم دستاویزات کی تصدیق کی سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

بشکریہ جیو نیوز