جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری دیدی

پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری دیدی

پنچائیت کے قیام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا، فوری اور سستا انصاف ممکن ہوسکےگا: مریم نواز۔ فوٹو ف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں پنچائتی نظام کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونین کونسل، موضع، علاقے اور گاؤں کی سطح پر پنچائیت کمیٹیاں بنائی جائیں گی، مستقل رہائشی، نمبردار، اساتذہ، ریٹائرڈ جج، ریٹائرڈ فوجی افسر اور ریٹائرڈ سول سرونٹس رکن ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے پنچائیت پروگرام کے لیے رولز، پالیسی گائیڈ لائن اور ضوابط کا جامع پلان بھی طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو نچلی سطح پر اختیارات میں شراکت دار بنانا چاہتی ہے، تنازعات کو لیگل فریم ورک میں غیر رسمی حل کے لیے پنجاب پنچائیت ایکٹ متعارف کرایا جا رہا ہے، عوام کو اپنے فیصلے خودکرنےکا اختیار دیا جائےگا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنچائیت کے قیام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا، فوری اور سستا انصاف ممکن ہوسکےگا، باہمی اختلافا ت کو حل کرنےکے لیے عدالت ہی پہلا فورم نہیں بلکہ پنچائیت کو بھی ہونا چاہیے۔

بشکریہ جیو نیوز