بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاکستان
پاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے اور سپرسونک رفتارسے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 3 پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اوراسٹرائیک رینج میں نمایاں اضافہ کرےگا جبکہ فتح 3 سے ملک کی مجموعی روایتی دفاعی صلاحیت اوردفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ اورمسلح افواج کے سینیئرافسران کے ساتھ سائنسدانوں اور انجینئرز نے لانچ کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اورسروسزچیفس نے فتح-3 کے کامیاب تجربے پرمبارکباد دیتے ہوئے قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اس اہم سنگ میل کے لیے تمام افراد کی لگن اورعزم کوسراہا ہے۔

بشکریہ جیو نیوز